گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت ہر کام کریڈٹ کے لیے کرتی ہے
تاریخ :   26-12-2017

لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت ہر کام کریڈٹ کے لیے کرتی ہے ، کوئی کام عوام کے لیے بھی کرلے ۔ فاٹا اصلاحات کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں لہٰذا حکومت جلد از جلد یہ آپشن استعمال کرے کیونکہ حکومت کے پاس اب زیادہ وقت نہیں رہا ۔ایف سی آر کے ظالمانہ قانون کا خاتمہ اور فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے مطالبے کو اپنے مزید التوا میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارہ روزہ دورے پر لندن روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کے پاس فاٹا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے ، فاٹا سے ایف سی آر کے کالے اور ظالمانہ قانون کے خاتمہ اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی حل نہیں اور اگر کوئی غیر منطقی حل ٹھونسنے کی کوشش کی گئی تو فاٹا کے عوام اسے قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو فاٹا کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے اور 31 دسمبر سے قبل فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا بل اسمبلی سے پاس کرواناچاہیے کیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے جس کا اس نے نہ صرف قبائلی عوام بلکہ قوم سے وعدہ کر رکھاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے ۔ حکومت بلاوجہ ان سفارشات پر عملدرآمد کروانے سے کترا رہی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی کے تحفے حکمرانوں کے ہیں ۔ حکمران ملکی وسائل پر صرف اپنا حق سمجھتے ہیں ، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد کر اور ظالمانہ بلوں سے دولت اکٹھی کر کے حکمران اپنے عیش و عشرت پر خرچ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لاکھوں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے نوکریوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں مگر انہیں نوکریاں ملتی ہیں نہ گزارہ الائونس دیا جاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت اور صنعت زبوں حالی کا شکار ہیں ۔ بھارت پاکستانی دریائوں پر بند باندھ کر پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کر رہاہے اور ہمارے حکمران آئے روز بھارت کو خوش کرنے کے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کو آبی دہشتگردی کا نشانہ بناکر بنجر کرنے پر تلاہواہے ۔ڈیموں میں پانی کی کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے بھوت نے صنعتوں کو تباہ کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک نااہل اور کرپٹ لوگ اقتدار کے ایوانوں میں موجود ہیں، قوم کی قسمت نہیں بدل سکتی ۔ عوام کو اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا حساب لینے کے لیے خود اٹھنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں عوام ظالم جاگیرداروں اور بے رحم سرمایہ داروں سے نجات کے لیے دیانتدار اور اہل قیادت کا انتخاب کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیاب ہوکر رہے گی ، کرپٹ قیادت کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر جیلوں میں بند کیا جائے گا اور ان سے قومی خزانے سے لوٹی گئی دولت واپس لے کر تعلیم ، صحت اور نوجوانوں کو روزگار دینے پر خرچ کی جائے گی

Print Friendly, PDF & Email
شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیرہی نہیں
عمران خان نے کہا ڈاکٹر طاہر القادری کی موجودگی میں آصف زرداری کیساتھ بیٹھنے پرتیارہوں ‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »