پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس نے امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید پر منہ توڑ جواب
تاریخ :   22-11-2018

واشنگٹن ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس نے امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی ٹرمپ ، اوبامہ، بش یا کلنٹن جج نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر منطقی اور جاہلانہ رویے کی وجہ سے پوری دنیا میں معروف ہیں اوروہ

آئے روز متنازع بیانات کی وجہ سے مشکلات کھڑی کردیتے ہیں، اب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی ملک کے چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بناکر نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چیف جسٹس کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں کوئی اوبامہ، ٹرمپ، بش یا کلنٹن جج نہیں ہے، ہمیں آزاد عدلیہ کا شکریہ اداکرنا چاہیے جب کہ ہمارے ججز برابری کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے سیاسی پناہ کیلیے میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کے داخلے پر پابندی کا حکم دیا تھا جسے امریکہ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے کالعدم قراردے دیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے جج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اوبامہ جج نے پابندی کو کالعدم قرار دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں یقیناً اوبامہ ججز ہیں جن کا نکتہ نظر مختلف ہے، آزاد عدلیہ ہوتی تو بہت اچھا ہوتا، عدلیہ کے فیصلے ملک کوغیر محفوظ بنارہے ہیں جو کہ خطرناک اوراحمقانہ ہے۔ جس کے جواب میں امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی ٹرمپ ، اوبامہ، بش یا کلنٹن جج نہیں۔ ہمیں آزاد عدلیہ کا شکریہ اداکرنا چاہیے جب کہ ہمارے ججز برابری کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
لاہور گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی 2 بیویوں کو قتل کردیا۔
بھارتی آرمی چیف پر اپنے ہی ملک میں بم دھماکہ کروانے کا الزام عائد
Translate News »