گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پاکستان پہنچ گئے
تاریخ :   05-09-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسلام آباد پہنچ گئے، نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ءایلز ویلز، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا طیارہ نورخان ایئر بیس پر لینڈ کرگیا،

امریکی وزیرخارجہ سب سےپہلےامریکی سفارت خانےجائینگے۔امریکی وزیرخارجہ دورے میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ جبکہ امریکی وزیرخارجہ پہلی ملاقات پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے کریں گے۔جبکہ امریکی وزیرخارجہ کے ہمراہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف بھی ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد دفترخارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے۔ وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔امریکی وزیرخارجہ ایک روزہ دورہ مکمل کر کے آج ہی نئی دہلی روانہ ہوجائیں گے۔پاکستان کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے خواہش کا اظہار کیا کہ افغانستان میں ثالثی کے لیے پاکستان امریکا کی مدد کرے،ساتھ ہی ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں۔امداد میں کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘پاکستان کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ انہیں رقم نہیں ملےگی اور رقم نہ دینے کی وجہ بھی بتادی گئی تھی،امریکی وزیر خارجہ نے وضاحت کی کہ وجہ واضح ہے کہ ہم نے وہ پیشرفت نہیں دیکھی جو پاکستان سے دیکھنا چاہتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وسائل اُس وقت فراہم کر رہے تھے، جب اس کی منطق تھیساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہی صورتحال پھر آئی تو پُر اعتماد ہوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواز فراہم کردیں گے۔یاد رہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، مائیک پومپیو کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ہوں گے،امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات طے ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔ادھر سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات ہو گی، پاکستان امریکہ سے کولیشن سپورٹ فند کی رقم روکے جانے کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورہ مکمل کرنے بعد بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
متحدہ عرب امارات میں وقتی اقامہ حاصل کرنے والے 6ماہ کے اندر نیا کفیل تلاش کرلیں، محکمہ اقامہ
صدر بننے کے بعد اگلے ہی دن عارف علوی نے استعفیٰ دیدیا‎
Translate News »