گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جوابی اقدامات میں یورپی یونین بھی شامل
تاریخ :   02-06-2018

امریکی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلمونیئم کی درآمدات پر اضافی محصولات کے نفاذ پر عالمی ردعمل جاری ہے۔ دوسرے ملکوں کی طرح ٹرمپ کے خلاف جوابی اقدامات میں یورپی یونین بھی شامل ہو گئی ہے۔

یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسٹیل اور ایلمونیئم کی برامدات پر اضافی محصولات کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ کوئی جوابی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کی پلاننگ شروع کر دی گئی ہے۔

یورپی یونین اور کینیڈا نے امریکی محصولات کے نفاذ کے خلاف قانون چارہ جوئی کرتے ہوئے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اپنی اپنی شکایات کا انداراج کرا دیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جن اشیاء پر محصولات کا نفاذ کیا جا رہا ہے، اُن میں امریکی سویٹس، موٹر سائیکل، بلُو جینز خاص طور پر نمایاں ہیں۔ ان اشیاء کی یورپی یونین کے رکن ملکوں میں برآمدات کا حجم اٹھائیس بلین یورو یا تینتیس بلین امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

کینیڈا نے بھی جوابی اقدامات کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر بارہ بلین ڈالر سے زائد کی اضافی برامدی ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے کینیڈا میں اپنے مرکزی تجارتی اتحادیوں کے قدرے برہم وزرائے خزانہ کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

فرانس کے وزیر خزانہ بروُونو لا مائر نے کینیڈا میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف فرانس، جرمنی اور برطانیہ ہم قدم ہیں۔ یورپی یونین کی ٹریڈ کمشنر سیسیلیا مالم اسٹروم کے مطابق اگر تجارتی ضوابط کا احترام نہیں کیا جاتا تو عالمی ٹریڈ سسٹم مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔

امریکی محصولات کے نفاذ پر تبصرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹرُوڈو کا کہنا ہے کہ اُن کی سمجھ میں یہ نہیں آ رہا کہ واشنگٹن نے اضافی محصولات کے نفاذ کو قومی سلامتی کی ضرورت قرار دیا ہے۔

ٹروڈو کے مطابق کینیڈا کو استثنیٰ نہ دے کر صدر ٹرمپ نے اُس کینیڈا کی بے توقیری کی ہے، جو افغانستان اور دوسرے مقامات پر امریکا کی جنگوں میں اتحادی رہا ہے۔ اسی طرح برطانوی وزیراعظم ٹریزا مَے نے بھی ٹرمپ کے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ چوبیس برس پرانا شمالی امریکی آزاد تجارت ایگریمنٹ (NAFTA) کو منسوخ کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔ اسی دوران ایک اور پیش رفت یہ ہے کہ ٹرمپ کے وزیر تجارت ولبر راس چینی حکام سے مذاکرات کے لیے بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
ریحام خان کی کتاب نے گذشتہ روز سے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا
انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیں گے ,نواز شریف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »