آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے     No IMG     نیازی صاحب کی نااہلی نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا,مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف     No IMG     ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت     No IMG     آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات     No IMG     سمندر میں تیل، گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ڈرلنگ روک دی گئی, ندیم بابر     No IMG     شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں اسرائیل کا ڈرون کو مار گرایا     No IMG     لالہ موسی میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک     No IMG     ملک چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا,وزیراعظم عمران خان     No IMG     عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ     No IMG     بارسلونا قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا     No IMG     کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی     No IMG     امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کردی     No IMG     بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ     No IMG     ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق     No IMG    

امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ
تاریخ :   17-04-2019

واشنگٹن(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو)امریکہ نے دہشتگردانہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا انتباہ جاری کر دیا ۔ تفصیلات مکے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں بلوچستان ، خیبرپختونخوا ،

آزاد کشمیر اور پاک بھارت ملحقہ سرحدی علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں کا شدید خطرہ ہے ۔
امریکی شہری ایسے حملوں کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کاغیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ نے اپنے شہریوں کو 35 ممالک کا سفر کرنے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے غیر معمولی سفری انتباہ میں بھارت،پاکستان، ترکی، چین اور ایران شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اس سفری انتباہ کے مطابق پاکستان میں امریکی شہریوں کو دو صوبوں میں جانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکی شہری پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان نہ جائیں۔

امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے آزاد کشمیر اور پاک بھارت سرحد بھی نوگو ایریاز قرار دے دئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں امریکی شہریوں پر دہشت گردی اور اغواء کا خطرہ ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں بھارت سے متعلق بھی انتباہ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ بھارت میں امریکی شہری جنسی تشدد، جرائم اور دہشتگردی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہری پاکستان کا سفر کرنے سے پہلے دوبارہ سوچیں، امریکی قونصلیٹ پشاور، اپنے شہریوں کو کوئی مدد فراہم نہیں کر سکے گا۔ ایڈوائزی میں کہا گیا کہ پاکستان، بھارت ممکنہ سرحدی کشیدگی کے خدشات ہیں، امریکی شہری پاک، بھارت سرحدی علاقوں سے دور رہیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں۔ امریکی شہری پہلگام اور سری نگر جیسے علاقوں میں نہ جائیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خطہ کشمیر میں امریکی شہری لائن آف کنٹرول سے بھی دور رہیں۔ خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو انتباہ ایک ایسے موقع پر جاری ہوا ہے جب پاکستان اور بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا
ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ
Translate News »