محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

امریکی حکومت شٹ ڈاؤن ہوگئی,لاکھوں ملازمین کرسمس کے موقع پر تنخواہوں سے محروم
تاریخ :   22-12-2018

واشنگٹن ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )امریکہ میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے پرحکومت اور اپوزیشن میں اختلافات کے باعث وفاقی حکومت کا بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے امریکی حکومت شٹ ڈاؤن ہوگئی ہے۔ امریکی حکومت شٹ ڈاؤن ہونے کے نتیجے میں متعدد وفاقی سرکاری

محکمے بند ہوگئے اور 8 لاکھ سرکاری ملازمین متاثر ہوئے جو پیر کو کام پر نہیں آسکیں گے۔ یہ تعطل اس لیے پیدا ہوا کہ اپوزیشن نے بجٹ میں ایک حکومتی منصوبے کو منظور کرنے سے انکار کردیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بجٹ میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے منصوبے کیلئے 5 ارب ڈالر مختص کیے تھے تاہم کانگریس جہاں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے، اس نے ٹرمپ کے اس منصوبے کی منظوری نہیں دی جبکہ صدر ٹرمپ نے بھی منصوبے کو واپس لینے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں بجٹ ہی منظور نہ ہوسکا اور وفاقی حکومت شٹ ڈاؤن کا شکار ہوگئی۔ وائٹ ہاؤس حکام نے آخری لمحات میں بھی شٹ ڈاؤن روکنے کی بہت کوشش کی اور ری پبلکن و ڈیموکریٹس کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں اختلافات دور کرنے پر بات چیت کی گئی تاہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔ اس کے بعد ایوان نمائندگان کانگریس کا اجلاس کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوا۔

شٹ ڈاون کے باعث تمام امریکی وفاقی ایجنسیوں کو ایک چوتھائی فنڈز کی فراہمی رک گئی اور کرسمس پر 8 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا امکان ہے جو تنخواہوں سے محروم رہیں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں یہ اس سال کا تیسرا حکومتی شٹ ڈاؤن ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
فلسطینیوں نے بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کی طرف سے اسرائيل کی حمایت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ برطرفی کا مطالبہ
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن میں مزید گرفتاریاں
Translate News »