سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے     No IMG     سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا     No IMG     بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے     No IMG     ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات     No IMG     وزیر اعظم کا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم     No IMG     فرانسیسی پولیس کا معذور افراد پر بھی ظلم و ستم     No IMG     چین کینیڈین شہریوں کو رہا کرے، امریکی وزیر خارجہ     No IMG     بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلی خوراک کھانے سے تقریباً ایک درجن یاتریوں کی ہلاکت     No IMG     یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں، آسٹریلیا     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے پاس اب فقط چار آپشنز موجود ہیں۔     No IMG     سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم     No IMG     باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک     No IMG     آئی ایم ایف سے پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر     No IMG     ہنگری میں غلام ایکٹ کے خلاف مظاہرے     No IMG     امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور     No IMG    

امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے
تاریخ :   16-11-2018

فلسطین ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے امریکا کی جانب سے جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کو اشتہاری مجرم قرار دیئے جانے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔حماس نے باور کرایا ہے کہ امریکا صہیونیوں کی خوش نودی کے حصول کے لیے جماعت کی قیادت کو نشانہ بنا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق العاروری کو بلیک لسٹ کیے جانے اور ان کے سر کی قیمت 5 ملین ڈالر مقرر کیے جانے کے بعد جماعت کی طرف سے یہ پہلا باضابطہ رد عمل سامنے آیا ہے۔ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ بالعموم فلسطینی قومی قیادت بالخصوص حماس کی قیادت کو ہدف بنانا امریکا کا اصل منصوبہ ہے۔ امریکا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حماس کی قیادت کو نشانہ بنا رہا ہے۔

حماس کےترجمان حسام بدران نے کہا کہ امریکا ایک سازش کے تحت حماس کی قیادت کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کررہا ہے۔ یہ سازش صرف اسرائیل کو خوش رکھنا اور فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے میں صہیونیوں کی مدد کرنا ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ العاروری کو بلیک لسٹ کرکے امریکا نے اسرائیل کی طرف داری کا کھلا ثبوت دیا ہے۔

بدران نے کہا کہ العاروری نہ صرف حماس کے رہ نما ہیں بلکہ وہ قومی لیڈر ہیں۔ امریکی فیصلے سے العاروری کے مقام ومرتبے اور قدر ومنزل میں کوئی کمی نہیں آئے گی مگر امریکا نے اپنا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ العاروری کو بلیک لسٹ کرنے سے فلسطینی قوم کے مطالبات اور حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم اپنے حقوق کےحصول اور صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدو جہد جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی حکومت نے حماس کےسیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کو بلیک لسٹ کردتے ہوئے ان کے بارےمیں معلومات فراہم کرنے پر50 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے
Translate News »