مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

امریکہ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں پر حملہ کرنے کی غلطی نہ کرے
تاریخ :   28-10-2017

امریکہ (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں پر حملہ کرنے کی غلطی نہ کرے کیونکہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

امریکہ کے وزیرِ دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کو کبھی بھی جوہری ملک تسلیم نہیں کرے گا۔

امریکی وزیر دفاع جنوبی کوریا کے دورے پر سیئول پہنچے ہیں، جہاں پریس کانفرنس میں جیمز میٹس نے کہا کہ پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل پروگرام سے اس کی سکیورٹی مضبوط نہیں ہو گی۔

امریکی وزیرِ دفاع نے واشنگٹن کے اس عزم کو دہرایا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کو سفارتی طریقوں سے حل کرنا چاہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے خلاف کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کے استمعال کا ‘بھرپور’ عسکری جواب دیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس نے سنیچر کو سیئول میں جنوبی کوریا کے حکام کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا کہ امریکہ کبھی بھی شمالی کوریا کو جوہری طاقت تسلیم نہیں کرے گا۔

جیمز میٹس نے پیانگ یانگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے اتحاد کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’شمالی کوریا امریکہ اور اُس کے اتحادیوں پر حملہ کرنے کی غلطی نہ کرے کیونکہ اُس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘

جیمز میٹس نے کہا کہ شمالی کوریا کا تیزی سے بڑھتا ہوا جوہری اور میزائل پروگرام اس کی سکیورٹی کو مضبوط نہیں کرے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق جیمز میٹس نے حالیہ بحران کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے سفارت کار اس وقت زیادہ موثر ہوتے ہیں جب انھیں عسکری حمایت حاصل ہوتی ہے۔‘

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران شمالی کوریا نے بین الاقوامی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے چھ جوہری تجربات کیے ہیں اور جاپان کے اوپر سے دو میزائل فائر کیے ہیں۔

شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
کاتالونیا کی آزادی کا اعلان، یورپی یونین کے لیے کچھ نہیں بدلا، ٹسک
واشنگٹن حکومت متحد اسپین کی حمایت کرتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »