79 واں یوم پاکستان: وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ     No IMG     پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG    

امریکہ نے ایک تحریک پیش کی ہے تاکہ پاکستان کو عالمی دہشت گرد مالیاتی ’واچ لسٹ‘ میں شامل کیا جائے،
تاریخ :   14-02-2018

واشنگٹن (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) ایک اعلیٰ پاکستانی عہدے دار کے مطابق، امریکہ نے ایک تحریک پیش کی ہے تاکہ پاکستان کو عالمی دہشت گرد مالیاتی ’واچ لسٹ‘ میں شامل کیا جائے، جس کی نگرانی ’منی لانڈرنگ‘ پر نظر رکھنے والا ایک گروپ کرے گا۔

حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان کوششیں کرتا رہا ہے کہ اُن ملکوں کی فہرست میں شامل کیے جانے سے بچ جائے، جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ ’فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی رو سے دہشت گرد مالیاتی ضابطوں پر عمل درآمد پر پورے نہیں اترتے۔ اہل کاروں کو اِس بات کا ڈر لاحق ہے کہ اِس اقدام کے نتیجے میں معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ خبر رائٹرز خبر رساں ادارے نے جاری کی ہے۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی عسکریت پسندوں کے ساتھ مبینہ روابط کی بنا پر، امریکہ دھمکی دیتا رہا ہے کہ وہ پاکستان سے سختی برتے گا، اور گذشتہ ماہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کی امداد معطل کر دی تھی۔

پاکستان اس بات کو مسترد کرتا رہا ہے کہ وہ افغانستان اور بھارت میں شدت پسندوں کی مدد کرتا ہے۔ اُس نے امریکہ کی جانب سے مزید تادیبی اقدامات کے خدشات پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

’ایف اے ٹی ایف‘ رُکن ممالک کا ایک اجلاس آئندہ ہفتے پیرس میں منعقد ہونے والا ہے، جس دوران تنظیم پاکستان کے خلاف تحریک کی منظوری دے سکتی ہے۔

’ایف اے ٹی ایف‘ پیرس میں قائم ایک بین الحکومتی ادارہ ہے، جو ناجائز مالیات کے خلاف عالمی سطح کے معیار کا تعین کرتا ہے۔

پاکستان کے فی الواقع وزیر خزانہ، مفتاح اسماعیل نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ اور برطانیہ نے چند ہفتے قبل ایک تحریک پیش کی تھی اور بعدازاں فرانس اور جرمنی کو سرپرستی میں شریک بننے پر قائل کیا تھا۔

اسماعیل نے یورپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے، کہا تھا کہ ’’ہم اب امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ مل کر نامزدگی واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔

بقول اُن کے، ’’ہمیں توقع ہے کہ اگر امریکہ نامزدگی واپس نہیں بھی لیتا، تو ہم اس بات میں کامیاب ہوجائیں گے کہ ہمیں واچ لسٹ میں شامل نہ کیا جائے‘‘۔

پاکستان 2012ء سے 2015ء تک ’ایف اے ٹی ایف‘ کی واچ لسٹ پر رہا ہے۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار، جو خطے میں امریکی پالیسی پر نظر رکھتے ہیں، کہا ہے کہ شدت پسندوں سے سختی برتنے کے معاملے پر پاکستان ہمیشہ امتیاز سے کام لیتا رہا ہے، جو اپنے اڈے کے طور پر اس کا علاقہ استعمال کرتے رہے ہیں۔

افغانستان سے ملحقہ سرحد کے ساتھ ساتھ متحرک شدت پسندوں کا حوالہ دیتے ہوئے، عہدے دار نے بتایا کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ اس بات کو روکا جائے، اس لیے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو بھی متاثر ہوئے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ حقانیوں اور طالبان عناصر جیسے گروہوں کے ساتھ مؤثر کارروائی کی جائے‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ انصاف کی کرسی پرموجود لوگوں کی اللہ کے حضور سب سے زیادہ پوچھ ہوگی
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »