چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

امریکہ ، بیت المقدس کے بارے اپنے ناپاک منصوبوں ميں کامیاب نہیں ہوگا, آیت اللہ العظمی خامنہ ای
تاریخ :   16-01-2018

ایران (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے 13 ویں پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شریک مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئےفرمایا: امریکہ ،بیت المقدس کے بارے میں اپنے ناپاک منصوبوں ميں کامیاب نہیں ہوگا۔۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا پہلا اور اہم مسئلہ قراردیا۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی ممالک کو اساسی اور بنیادی مسائل میں واضح ، صاف و شفاف طور پر اپنا مؤقف بیان کرنا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین اور اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اتحاد کو اساسی اور بنیادی مسائل قراردیتے ہوئےفرمایا: اسلامی ممالک میں علم و سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی اور پیشرفت بھی ایک اہم ،اساسی اور بنیادی مسئلہ ہے اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ تلاش و کوشش اور اپنے جوانوں کی صلاحیتوں کے نتیجے میں علمی شعبہ میں ترقی اور پیشرفت حاصل کی جاسکتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دنیا کے اہم حالات کے بارے میں اسلامی ممالک اور حکومتوں کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کو دنیا کے اہم اور بنیادی مسائل میں اپنا اساسی نقش ایفا کرنا چاہیے اور اپنے مؤقف کو واضح طور پر بیان کرنا چاہیے عالمی سامراجی طاقتوں کو اسلامی ممالک پر اپنا رعب و دبدبہ اور تسلط قائم کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی تعاون تنظيم کے پارلیمانی سربراہی اجلاس میں میانمار اور کشمیر جیسے مسائل کو بیان کرنے اور یمن و بحرین جیسے بنیادی مسائل پر غفلت اور عدم توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: عالم اسلام کے بنیادی اور اساسی مسائل میں حق بات کو واضح طور پر بیان کرنا چاہیے کیونکہ واضح طور پر مؤقف بیان کرنے سے اساسی مسائل کی طرف عالمی رائے عامہ اور دانشوروں کی توجہ کو مبذول کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا پہلا مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: فلسطین میں تین اہم حادثے پیش آئے ہیں جن میں ” فلسطینی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ” ، ” کئی ملین فلسطینیوں کی جلا وطنی “، اور ” باقی ماندہ فلسطینیوں کا قتل عام” شامل ہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطینیوں کے دفاع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین کا دفاع سب پر لازم ہے اور یہ تصور بالکل غلط ہے کہ اسرائيل کا مقابلہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ بلکہ اسرائيل کا مقابلہ بہت ضروری ہے اور اسرائیل پر اسلامی مزاحمت اورفلسطینیوں کی فتح یقینی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: صہیونی کسی دور میں نیل سے فرات تک کا نعرہ لگاتے تھے لیکن اب وہ اپنی حفاظت کے لئے دیوار بنا رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی ممالک کے باہمی اتحاد و یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ مسلم ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالم اسلام کے بارے میں امریکہ کے شوم منصوبوں سے ہوشیار اور با خبر رہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ اور اسرائیل ، اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنے آپ کو محفوظ بنانے اور مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنےکی کوشش میںم صروف ہیں اور عالم اسلام کے اقتصادی سرمایہ کو مختلف بہانوں سے لوٹ رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی جوانوں کی علمی پیشرفت اور ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: اسلامی ممالک امریکہ کے بغیر بھی علم و دانش کی بلند ترین چوٹیوں کو فتح کرسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
گوجرانوالہ۔ ہیٹرو سافٹ کے اشتراک سے چائنہ میں فری تعلیم کے حوالہ سے سیمینار کا نعقاد کیا گیاُُ۔
لیبیا ,کے دارالحکومت طرابلس جھڑپوں میں 20 افراد ہلاک ، فوجی ہوائی اڈا پروازوں کے لیے بند

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »