بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG    

امریکا میں طاقتور طوفان مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا
تاریخ :   03-03-2018

نیویارک(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)امریکا میں طاقتور طوفان مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔طوفان بومپ سائیکلون کے باعث تیز ہواﺅں، موسلا دھار بارش اور برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے اور ملک بھر سے طوفان اور برفباری کے باعث 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال سے مشرق کی جانب چلنے والی تیز آندھی نے امریکی مشرقی ساحل کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سمندری طوفان کی سی رفتار کی ہواﺅں کے بعد اب برف باری اور شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے مئین سے نارتھ کرولینا تک کی شہری آبادی زیر اثر آئے گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ورجینیا میں درخت گرنے کے واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 6 برس کا ایک بچہ بھی شامل ہے‘ورجینیا، میری لینڈ اور رہوڈ آئی لینڈ میں بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔ایئرلائنز نے 3 سے زائد پروازیں منسوخ کردیں، جن میں زیادہ تر کا تعلق نیو یارک علاقے سے تھا، وفاقی حکومت نے واشنگٹن ڈی سی میں سرکاری دفاتر بند کردیئے ہیں۔تیز آندھی، درخت اکھڑ کر گرنے اور کافی علاقے میں سیلابی صورت حال کے نتیجے میں ٹرین کمپنی ایمٹریک نے بوسٹن اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان ساری؛ جبکہ واشنگٹن سے جنوبی علاقے کی طرف جانے والی چند ریل گاڑیاں بند کر دی ہیں۔مشرقی ساحل پر 80 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے تیز آندھی جاری رہی، میساچیوسٹس کے علاقے کیپ کوڈ میں طوفان کی رفتار 145 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔موسمیات کے قومی ادارے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے سفر کو خطرناک قرار دیا ہے ۔بوسٹن کی ساحلی سڑکوں پر سمندری پانی کا سیلاب آیا، جہاں 928 ءکے بعد اونچی لہروں یعنی 4.47 میٹر تک کی لہریں چلنے کا ریکارڈ قائم ہوا۔شہر کے ساحلی مضافات سے مکینوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا۔طوفانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے میساچیوسٹس کے گورنرچارلی بیکر نے نیشنل گارڈ سے مدد طلب کر لی ہے۔طوفان کے نتیجے میں مئین سے نارتھ کرولینا اور مغرب کی جانب مشی گن تک گھروں اور کاروباری اداروں کو بجلی کی ترسیل بند رہی، جس سے 16 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ن وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب
یورپ کے وزرائے تجارت امریکہ سے آنے والی ساڑھے تین ارب ڈالر مالیت کی درآمدات پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »