چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

امریکا بیان پر قائم ہے تو ہم بھی اپنی بات پر قائم ہیں,وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
تاریخ :   28-08-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی پریس ریلیز حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا بیان پر قائم ہے تو ہم بھی اپنی بات پر قائم ہیں۔ سینیٹ میں اظہارخیال کے

دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت مثبت، تعمیری اور دوستانہ انداز میں ہوئی جب کہ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے جو بات کی اس کا ٹیلی فونک رابطے میں ذکر تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی پریس ریلیز حقائق سے برعکس ہے اور ٹیلی فون پر جو بات ہوئی وہ بہت تعمیری اور قریب لانے والی تھی۔ امریکی پریس ریلیز میں جس کا تذکرہ ہوا اس کا داستان میں ذکر نہ تھا اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا بیان دیکھا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں تو پھر میں بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ غلطیاں ہو جاتی ہیں اور ہم نے جو رپورٹ کیا وہ درست ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانچ ستمبر کو وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان آ رہے ہیں کوشش ہو گی کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہتری کی طرف موڑیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ اور دفاع کے معاملے پر ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا۔ خارجہ پالیسی مرتب کرنے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لوں گا جبکہ قومی خارجہ اور دفاعی پالیسی پر ہم سب ایک ہیں۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔ تاہم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دےکر مسترد کردیا تھا۔ ضرور پڑھیں:خاتون اول کے سابق شوہر خاور مانیکا کی گاڑی روکنے پر ڈی پی او پاکپتن عہدے سے فارغ اس حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ امریکا مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کی بات چیت سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 25 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 70 سے زائد طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے
میاں چنوں:تبدیلی کے نعرے ٹھس ہوگئےوزیر اعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا
Translate News »