وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خواب: واشنگٹن کی سڑکوں پر عسکری طاقت کا مظاہرہ
تاریخ :   10-03-2018

واشنگٹن (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) امريکی محکمہ دفاع نے اعلان کيا ہے کہ اس سال گيارہ نومبر کو دارالحکومت واشنگٹن ميں ايک بڑی فوجی پريڈ کا اہتمام کيا جائے گا، جس کا مقصد جنگوں ميں اپنے ملک کے ليے خدمات انجام دينے والے فوجيوں کو خراج تحسين پيش کرنا ہے۔
امريکی محکمہ دفاع پينٹاگون نے ايک اعلاميے کے ذريعے مطلع کيا ہے کہ اس سال گيارہ نومبر کو دارالحکومت واشنگٹن ميں ايک بڑی عسکری پريڈ منقعد ہو گی۔ پينٹاگون کی جانب سے يہ اعلاميہ جمعے کی شب جاری کيا گيا، جو ہفتے کو ذرائع ابلاغ پر توجہ کا مرکز بنا۔ امريکی محکمہ دفاع کے مطابق يہ پريڈ امريکی تاريخ ميں سن 1882 کی جنگ سے لے کر موجودہ دور کی جنگوں تک ميں اپنی خدمات انجام دينے والے فوجی افسران کی خدمات کو سراہنے اور انہيں خراج تحسين پيش کرنے کے ليے منعقد کی جا رہی ہے۔

يہ امر اہم ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کئی مرتبہ اپنے ملک ميں اس طرز کی فوجی پريڈ کے انعقاد کی خواہش ظاہر کر چکے ہيں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بارے ميں اعلان پچھلے ماہ ہی کر ديا گيا تھا کہ صدر ٹرمپ نے فرجی پريڈ کے احکامات جاری کر ديے ہيں۔ پريڈ گيارہ نرمبر کو ہو گی، جو امريکا ميں ’ويٹنرز ڈے‘ جبکہ عالمی سطح پر ’رممبرنس ڈے‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ يہ دن پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی ياد ميں منايا جاتا ہے۔

پيٹاگون کے مطابق اس سال ہونے والی پريڈ ميں صرف پہيوں والی گاڑيوں کو واشنٹگن لايا جائے گا۔ ٹينک اس پريڈ ميں شامل نہيں ہوں گے کيونکہ ان کے وزن سے سڑکيں خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ عسکری پريڈ ميں ہوائی جہاز اور بالخصوص ماضی ميں استعمال ہونے والے جہاز بھی حصہ ليں گے۔ پريڈ قريب ڈيڑھ کلوميٹر طويل وائٹ ہاؤس سے کيپيٹول کے مقام تک نکالی جائے گی۔ يہ بھی بتايا گيا ہے کہ ماضی ميں فوج کا حصہ رہنے والے سپاہی اپنے اپنے ادوار کے يونيفارم زيب تن کر کے مارچ ميں شريک ہوں گے۔ اس پريڈ ميں خواتين فوجی اہلکاروں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ واشنگٹن ميں اس سے قبل اتنے بڑے پيمانے پر فوجی پريڈ سن 1991 کی خليجی جنگ کے خاتمے پر نکالی گئی تھی، جس ميں ميزائلوں، ٹينکوں اور ديگر فوجی ساز و سامان نماياں تھا۔

 

Print Friendly, PDF & Email
وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اتحادیوں سے مل کر چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلان کرینگے
امام کعبہ الشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب نے کہا ہے کہ پاکستان کی فورسز نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لئے قوت کا سبب ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »