وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کی صبح ساڑھے 8 بجے تک جاری کئے گئے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو 110نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے
تاریخ :   27-07-2018

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کی صبح ساڑھے 8 بجے تک جاری کئے گئے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو 110نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے ۔۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 127، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 71 ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف 66 اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی 13نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسملبی کی کی 251نشستوں میں سے تحریک انصاف 110، مسلم لیگ (ن) 63،پیپلز پارٹی 42، متحدہ مجلس عمل 10، عوامی نیشنل پارٹی ایک ، بلوچستان نیشنل پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، متحدہ قومی موومنٹ کی دو، دو اور پاکستان مسلم لیگ کی 5، عوامی مسلم لیگ ، پاکستان تحریک انسانیت ایک ایک جبکہ 12 آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، 19 نشستوں کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

پنجاب سے 295میں سے 289 نشستوں کے جاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 127نشستوں لے کر سر فہرست ، پی ٹی آئی 118کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار 27 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہاں سے پیپلز پارٹی 6، پاکستان مسلم لیگ 7، مسلم لیگ فنکشنل ، بلوچستان عوامی پارٹی ، پاکستان عوامی راج ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئیں۔ سندھ سے اب تک 129میں سے 118 نشستوں کا نتیجہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پیپلزپارٹی 71، تحریک انصاف20، متحدہ قومی موومنٹ 12، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس11، متحدہ مجلس عمل،، تحریک لبیک، تبدیلی پسند پارٹی ایک ایک نشست پر کامیاب پائے ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں 95 نشستوں کے جاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 66، متحدہ مجلس عمل 10، مسلم لیگ (ن) 5، پی پی پی 4 ، عوامی نیشنل پارٹی 5 اور 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ بلوچستان اسملبی میں 45 نشستوں کے جاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 13، متحدہ مجلس عمل 8، بلوچستاننیشنل پارٹی5، عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی دو دو، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی تین اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی ایک ، مسلم لیگ (ن) ایک اور 5آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔

Print Friendly, PDF & Email
پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈار نے این اے 73 کے نتائج چیلنج کر دئیے
ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 190 کا نتیجہ ایک دن کے بعد تبدیل ہو گیا
Translate News »