چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

اقوام متحدہ کے مطابق زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ارتکاز ایک نئی ریکارڈ حد تک پہنچ گیا
تاریخ :   30-10-2017

اقوام متحدہ (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) کے مطابق زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ارتکاز ایک نئی ریکارڈ حد تک پہنچ گیا ہے۔ عالمی موسمیاتی تنظیم نے بتایا کہ اس کی بدلتے موسمی حالات سے بھی بڑی وجہ زمین پر انسانوں کی ماحول دشمن سرگرمیاں بھی ہیں۔سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا سے پیر تیس اکتوبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اس بہت خطرناک ارتکاز میں بے تحاشا اضافے کو روکنے کے لیے فوری اور بہت فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ دوسری صورت میں تحفظ ماحول کے لیے پیرس کے عالمی ماحولیاتی معاہدے میں طے کردہ اہداف کا حصول انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

اقوام متحدہ کے موسمیات سے متعلق ذیلی ادارے عالمی موسمیاتی تنظیم یا WMO نے پیر کے روز بتایا کہ 2016ء کے دوران زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس یا CO2 کے ارتکاز کی شرح مزید بڑھ کے ایک نئی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی۔

اس تنظیم کے مطابق، ’’2015ء میں عالمی سطح پر زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موجودگی کی اوسط شرح 400 حصے فی ملین (پارٹس پر ملین یا پی پی ایم) تھی، جو 2016ء میں مزید بڑھ کو 403.3 حصے فی ملین ہو گئی۔ اس ابتری میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ’ایل نینیو‘ (El Nino) اثرات نے بھی اپنا کردار ادا کیا لیکن اس کی ایک بڑی وجہ زمین پر انسانی آبادی کی وہ سرگرمیاں بھی تھیں، جو کرہء ارض کے ماحول اور آب و ہوا کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔‘‘یہ بات عالمی موسمیاتی تنظیم نے اپنی اس انتہائی اہم سالانہ رپورٹ میں بتائی ہے، جو ’گرین ہاؤس گیس بلیٹن‘ کہلاتی ہے اور جس کے ذریعے 1750ء میں صنعتی انقلاب کے بعد سے آج تک زمین  کی فضا میں خارج ہونے والی زہریلی سبز مکانی گیسوں کے اخراج کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔

ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو کی اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پچھلی مرتبہ زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے ارتکاز کی شرح اس حد تک قریب تین ملین سے لے کر پانچ ملین سال پہلے پہنچی تھی، لیکن تب عالمی سمندروں میں پانی کی سطح موجودہ کے مقابلے میں 20 میٹر یا 66 فٹ اونچی تھی۔

اس ’گرین ہاؤس گیس بلیٹن‘ کے اجراء کے ساتھ ہی عالمی موسمیاتی تنظیم کے سربراہ پیٹیری تالاس نے تیس اکتوبر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا، ’’اگر کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر سبز مکانی گیسوں کے فضا میں مسلسل بہت زیادہ اخراج کو بہت تیزی سے کم نہ کیا گیا، تو پیرس کے عالمی ماحولیاتی معاہدے میں طے کردہ اہداف سے بہت زیادہ ہونے کے باعث یہ صورت حال رواں صدی کے اواخر تک زمین کے درجہ حرارت میں بہت خطرناک اضافے کا سبب بنے گی۔‘‘

پیرس کے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی دو برس قبل دنیا کے 196 ممالک نے منظوری دی تھی لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکا کے اس عالمی معاہدے سے اخراج کے اعلان کے بعد سے اس سمجھوتے کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔

اسی موضوع پر جرمنی کے شہر بون میں اگلے ہفتے سے ایک عالمی ماحولیاتی کانفرنس بھی شروع ہو رہی ہے،جو قریب ڈیڑھ ہفتے تک جاری رہے گی اور جس میں شریک ممالک اس بات پر زور دیں گے کہ پیرس معاہدے میں طے کردہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور عملی کوششیں جاری رکھی جانا چاہییں۔

اسی بارے میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سربراہ ایرک زولہائم  نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے، ’’ہمیں اس وقت عالمی سطح پر ایک نئے سیاسی عزم کی ضرورت ہے اور اس خطرناک مسئلے کی شدت کو فوری طور پر سمجھنے کے لیے ایک نئے زاویہ نگاہ کی بھی۔‘‘

Print Friendly, PDF & Email
امریکا کے خلاف سازش
نواز شریف نے کوئی لیڈر پیدا نہیں ہونے دیا,شیخ رشید ن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »