گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کا شاہ محمود قریشی کو فون
تاریخ :   03-09-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان ہم منصب کاٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھرپورعزم کااعاد ہ کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو افغان ہم منصب صلاح

الدین ربانی نے فون کیا، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام میں بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بات چیت کے دوران اپنے ہم منصب کو کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس کے لیے کوشاں بھی ہے۔ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیںدفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان پاکستان امن طریقہ کار کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ ٹیلی فونگ گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے افغان ہم منصب کے درمیان جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی صورتحال جلد بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے ہر مسئلہ افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولڈرٹی ۔ اے پی اے پی پی ایس فورم پر حل کرنے پر زور دیا، ٹیلی فونک گفتگو میں افغان وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو شاہ محمود قریشی نے قبول کرلی ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے سیکیورٹی انتظامات میں مداخلت پر جلال آباد کا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کردیا تھا،پاکستانی سفارتخانے کے مطابق صوبہ ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات جلال آباد کے قونصل خانے کے سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں بے جا مداخلت کر رہے تھے جو افسوس ناک اور انیس سو تریسٹھ کے ویانا کنونشن کی مکمل خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ یکم ستمبر کو افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے افغان وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بند کرنے سے متعلق پاکستان کے دوٹوک موقف سے اپناتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی کی فراہمی تک قونصل خانہ نہیں کھولا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان حکام نے پاکستان کے اس موقف کااعتراف کیا کہ ننگرہار کے گورنر نے پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، افغان حکام نے گورنرننگرہار کے اس اقدام کی مذمت کی۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا آپ کے تحفظات درست ہیں، گورنر کو ایسا اقدام نہیں کرنا چاہیے تھا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا پاکستانی حکام کو اب افغان وزارت خارجہ حکام کے جواب کا انتظار ہے، جواب مثبت ہونے کی صورت میں ہی جلال آباد میں قونصل خانہ کھولا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈڈیال میں غنڈا گردی عروج پرپولیس نے مظلوموں کی بجائے ظالموں کو تحفظ دینا نصب العین بنالیا
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی اور غیرقانونی کنکشنز 3 ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہ
Translate News »