چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے
تاریخ :   30-04-2018

کابل (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے علاقے ششدرک میں افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب پہلا جبکہ دوسرا دھماکہ وزارت شہری ترقی اور ہاﺅسنگ کے دفتر کے باہر ہوا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے پہلے دھماکے میں 4 افراد کے ہلاک اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔۔کابل پولیس کے ترجمان نے ششدرک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافی دھماکے کی کوریج کے لیے پہنچے تو دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں غیرملکی خبرایجنسی کا فوٹوگرافرارہلاک جبکہ متعدد صحافی زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹررجسٹریشن سینٹر پرہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد افرادزخمی ہوئے تھے۔یاد رہے کہ رواں برس 28 فروری کو افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے ایک کمپاﺅنڈ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیر کی صبح افغان دارالحکومت کے علاقے ششدرک میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پہلے دھماکے میں خودکش حملہ آور نے افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی ( این ڈی ایس) کے دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اس دھماکے کے 20 منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا، جس میں موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔اس حوالے سے افغان وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ان دونوں حملوں میں کم از کم 25 افراد کے ہلاک اور 45 کے زخمی ہونی کی اطلاعات ہیں جبکہ ان اموات میں اضافے کا امکان ہے۔ افغان نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دیگر دو صحافی بھی زخمیہوئے ہیں۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دوسرا دھماکا بھی خودکش تھا یا نہیں جبکہ ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دریں اثناءافغان صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بحسود ضلع کے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہلاک جبکہ ضلع کے ڈپٹی گورنر اور دیگر 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق حادثہ صبح 7.45 پر اس وقت پیش آیا جب ضلع گورنر کے کپماﺅنڈ کے قریب گاڑی دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گئی۔اس حوالے سے صوبائی گورنر آیت اللہ کھوگیانی کے ترجمان نے دھماکے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں ’ تین پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے‘ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ حکام نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، تاہم ابھی تک طالبان سمیت کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Print Friendly, PDF & Email
برطانوی وزیر داخلہ نے مہاجرتی پالیسیوں پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد عہدے سے استعفی دیدیا
پاک فضائیہ ک فضائیہ کے انجیئیرز کا عظیم کارنامہ 50 سال سے زائد پرانے طیاروں کو جدید طیاروں کی صف میں لا کھڑا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »