پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

افغانستان کی صورتِ حال تاحال غیر یقینی ہے اور افغان اور امریکی حکومت تنازع کے حل کے لیے کوئی واضح پیش رفت کرنے میں ناکام
تاریخ :   21-11-2018

واشنگٹن( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) افغانستان کی صورتِ حال تاحال غیر یقینی ہے اور افغان اور امریکی حکومت تنازع کے حل کے لیے کوئی واضح پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہیں. امریکی حکومت کی ایک نئی جائزہ رپورٹ میں کہا

گیا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کو امن معاہدے پر آمادہ کرنے کی حالیہ کوششوں میں کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوسکی ہے اور تمام عسکری اور سیاسی اشاریے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ افغانستان کی صورتِ حال بہتر نہیں ہورہی.
جولائی سے ستمبر 2018ءکے تین ماہ کے دوران افغانستان کی فوجی، سیاسی اور سماجی صورتِ حال کے جائزے پر مشتمل ہے اور افغانستان میں جاری جنگ کے 17 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کی گئی ہے.
یاد رہے کہ امریکہ نے 11 ستمبر 2001ءکے دہشت گرد حملوں کے بعد اکتوبر 2001ءمیں افغانستان پر حملہ کیا تھا اور اب یہ جنگ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ بن چکی ہے جس کا تاحال کوئی واضح اختتام نظر نہیں آرہا.

رپورٹ امریکی محکمہ دفاع ‘پینٹاگون، امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس اے آئی ڈی) کے انسپکٹرز جنرل کے مشترکہ جائزے پر مبنی ہے. رپورٹ ٹرمپ حکومت کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ افغانستان سے متعلق امریکی حکمتِ عملی میں تبدیلی کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن اور مفاہمت کے امکانات بڑھ رہے ہیں.
ٹرمپ حکومت نے اگست 2017ءمیں افغانستان سے متعلق امریکہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا اور رواں سال جولائی میں کابل کے دورے کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ نئی حکمتِ عملی کارگر ثابت ہو رہی ہے. لیکن رپورٹ کے مطابق سیکرٹری پومپیو کے دورہ افغانستان کے بعد کے تین ماہ کے دوران بھی افغان طالبان نے اپنی سخت جانی کا ثبوت دیا اور امریکہ کی جانب سے افغان فوج اور پولیس کو تربیت اور معاونت کی فراہمی کے باوجود سرگرمی سے اپنے حملے جاری رکھے.
رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران افغانستان میں سکیورٹی کی صورتِ حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ تمام تر کوششوں اور سرگرمیوں کے باوجود مفاہمت کے حصول کی کوششوں میں بھی کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ افغان سکیورٹی فورسزکے جانی نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے اور بنیادی انسانی ضروریات بڑھ رہی ہیں.
واضح رہے کہ امریکی فوج افغان سکیورٹی اہلکاروں کو پہنچنے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کرتی. لیکن اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ گزشتہ چار سال کے دوران افغان فوج اور پولیس کے 28529 اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے جب کہ اس کے مقابلے میں اس عرصے کے دوران مرنے والے امریکیوں کی تعداد صرف 58 رہی.
رپورٹ امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفرڈ کے گزشتہ ہفتے کے اس بیان کی بھی تائید کرتی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان کو امن مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوششیں ناکافی ہیں. ایک سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان پر فوجی، سیاسی اور سماجی دباﺅ بڑھانے کے معاملے پر امریکہ اب بھی اس مقام سے بہت دور ہے جہاں کھڑا ہو کر وہ کہہ سکے کہ وہ صحیح راستے پر ہے. جنرل ڈنفرڈ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے گزشتہ سال کہا تھا کہ افغانستان کی صورتِ حال جوں کی توں ہے اور اس سال بھی صورتِ حال میں کوئی خاص تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے.

Print Friendly, PDF & Email
آئی جی اسلام آبادکی ہدایت پر پولیس کا کریک ڈاؤن،2 عورتوں سمیت 7 گرفتار
صدر مملکت عارف علوی نے عید میلادالنبی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد
Translate News »