گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

افغانستان میں عیدالفطر کے دوسرے اورتیسرے روزالگ الگ خودکش بم دھماکوں میں 55 افغان شہری جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہوگئ
تاریخ :   18-06-2018

جلال آباد (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو)   افغانستان کے شہر جلال آباد اور گردونواح میں عیدالفطر کے دوسرے اورتیسرے روز دو الگ الگ خودکش بم دھماکوں میں کم از کم 55 افغان شہری جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ،،ہلاک و زخمی افراد میں سیکیورٹی اہلکار‘ طالبان اور افغان شہری شامل ہیں۔ یہ بم دھماکے افغان حکومت اور طالبان کے مابین 17 سال بعد پہلی مرتبہ عیدالفطر کے موقع پرہونے والی فائر بندی کے دوران ہوئے ۔پہلا دھماکہ عیدالفطر کے دوسرے روز(ہفتہ) مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے بعد جلال آبادشہر سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ضلع رودات میں مین شاہراہ پر واقع غازی آمین اللہ خان ٹاؤن شپ میں اٴْس وقت ہوا جب افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان سمیت سینکڑوں افغان شہری جنگ بندی کے دوران عید منانے کی ایک تقریب کے موقع پر اکٹھے ہوگئے تھے کہ ایک مبینہ خود کش بم حملہ آور نے داخل ہوکرخودکو اٴْڑادیا جس کی زد میں آکر 36 افغان شہری جاں بحق اور 65 دیگر زخمی ہوگئے۔افغان حکومتی اداروںکے مطابق ہلاک شدگان اور زخمی افراد میں افغان سیکیورٹی اہلکار‘ طالبان اور عام شہری شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق اس دھماکہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔دوسرا بم دھماکہ عید کے تیسرے روز (اتوار)جلال آباد میں انڈین قونصل خانہ کے قریب بم دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دن3 بجے کے بعد اٴْس وقت ہوا جب گورنر کے سرکاری دفترمیں افغان فورسز اور طالبانجنگ بندی کے دوران اکٹھے ہونے کے بعد وہاں سے نکل رہے تھے کہ ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے آکر خود کو دھماکہ سے اٴْاڑادیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس تقریب میں تین سو سے زائد طالبان موجود تھے۔ افغان محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نجیب اللہ کماوال اورافغان سرکاری میڈیا کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس دھماکہ میں 19 افراد جاں بحق اور 45 دیگر زخمی ہوگئے۔بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ ادھر تاحال اس دھماکہ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
سرگودھافیصل آباد روڈپر ٹریفک حادثہ میں تیزرفتارکارکی ٹکرسے دونوجوان جاں بحق
علیم خان آف شورکمپنی کے مالک ‘ان کیخلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں‘کاغذات نامزدگی مسترد
Translate News »