دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

افغانستان میں درجن قاتلانہ حملوں میں بچ جانے والے قندھار پولیس کے سربراہ جنرل عبد الرزاق جمعرات کے روز ہونے والے حملے میں ہلاک
تاریخ :   19-10-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں کم از کم ایک درجن قاتلانہ حملوں میں بچ جانے والے قندھار پولیس کے سربراہ جنرل عبد الرزاق جمعرات کے روز ہونے والے حملے میں ہلاک ہو گئے۔افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے اس حملے میں

ان کے علاوہ افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے صوبائی سربراہ بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس حملے میں امریکی فوج کے کمانڈر بال بال بچ گئے۔سربراہ جنرل عبدالرزاق پاکستان کے خلاف انتہائی سخت موقف رکھنے کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ان کی تین بیویاں اور 13 بچے تھے۔عبدالرزاق پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا بھی الزام تھا تاہم افغانی عوام انہیں نہ صرف ان کی زندگی میں بلکہ موت کے بعد بھی’ہیرو’ مانتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کی ایسی کئی ویڈیو موجود ہیں جن میں وہ طالبان کی مبینہ حمایت پر پاکستان کے خلاف بیانات دیتے رہتے تھے۔

وہ اپنے اکثر بیانات میں تو طالبان سے زیادہ پاکستان مخالف نظر آتے تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر مجھ پر ایک ہزار حملے بھی کیے جائیں تو جب تک زندہ ہوں پنجاب اور پاکستان کا دشمن رہوں گا۔عبدالرزاق یہ الزام عائد کرتے تھے کہ پاکستان افغنستان کا سب سے بڑا دشمن ہے اور پاکستان طالبان کی مدد کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل رزاق پاکستان اور افغانستان کے درمیان متنازع ڈیونڈر لائن پر باڑ لگانے کے بھی سخت مخالف تھے۔
چند روز قبل جب باڑ لگانے کے معاملے پر پاکستان اور افغان فورسز میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو اس واقعے کے بعد چمن میں پاکستانی حکام نے باب دوستی کو بند کر دیا تھا۔افغانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ جنرل رزاق ہی تھے جن کے کہنے پر افغان فورسز پاکستانی فورسز کو باڑ نہیں لگانے دے رہے تھے۔واضح رہے جنرل رزاق طالبان کے دور میں ان کی قید میں بھی رہے بعد ازاں بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
ان کے والد اور چچا بھی طالبان کے حملوں میں ہلاک ہوئے تھے۔وہ 2001ء میں صوبہ قندھار کے سرحدی پولیس کے ایک کمانڈر بننے کے کچھ سالوں بعد پولیس کے سربراہ بنے۔جس کے بعد انہوں نے قندھار پر طالبان کے کئی حملے پسپا کیے۔جنرل رزاق پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے 2014ء میں اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا کہ طالبان قیدیوں کو ان کے سامنے زندہ پیش نہ کیا جائے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ جو ان کی عوام پر گولیاں برساتے ہیں ان کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔جنرل رزاق کے حال ہی میں افغان صدر اشرف غنی سے بھی تعلقات اچھے نہیں تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
فرانس کے صدر میکرون نے بھی سعودی عرب کے سیاسی دورے منسوخ کردیئے
پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو کے کرایوں میں اضافے , اور کہا گیا کہ اب اسٹاپ تو اسٹاپ کرائے مقرر کیے جائیں گے
Translate News »