چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

افغانستان: طالبان کا ايک اور حملہ،کم از کم اٹھارہسکيورٹی اہلکار ہلاک
تاریخ :   10-03-2018

افغانستان  (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) ميں موسم بہار کی آمد سے قبل ہی طالبان کے حملوں ميں تيزی آ گئی ہے۔ ايک تازہ کارروائی ميں جنگجوؤں نے افغان سکيورٹی دستوں کے کم از کم اٹھارہ اہلکاروں کو ہلاک کر ديا ہے۔

گھات لگا کر بيٹھے افغان طالبان کے متعدد جنگجوؤں نے مغربی صوبے فراہ ميں سکيورٹی دستوں پر دھاوا بول ديا۔ ہفتے کو کيے جانے والے اس حملے ميں اب تک دس پوليس اہلکاروں اور خصوصی افغان دستوں کے آٹھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصديق کی جا چکی ہے۔ يہ حملہ بالا بلوک نامی ضلع ميں جمعے کی شب کيا گيا۔ فراہ کی صوبائی کونسل کے سربراہ فريد احمد بختاور نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے بات چيت ميں اس حملے اور اس کے نتيجے ميں اٹھارہ سکيورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصديق کر دی ہے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزيری نے بتايا کہ نو اور دس مارچ کی درميانی شب حملے کے وقت سکيورٹی دستوں نے فضائی مدد طلب کر لی تھی۔ بعد ازاں لڑاکا طياروں کی بمباری ميں چاليس جنگجو مارے گئے۔ فريد احمد بختاور نے مزيد بتايا کہ فضائی بمباری کے نتيجے ميں ايک افغان خاندان کے ارکان بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کيا ہے کہ ان کی اس کارروائی ميں کم از کم تریپن کمانڈوز کو ہلاک يا زخمی کرنے کے علاوہ بڑی تعداد ميں اسلحہ بھی تحويل ميں لے ليا گيا۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اس پيغام ميں بتايا گيا کہ کارروائی کمانڈوز کی بالا بلوک کے قريبی علاقے ٹاپا سادات آمد پر کی گئی۔

امريکی و افغان عسکری قيادت کے مطابق ان کے مسلسل فضائی حملوں اور بری کارروائيوں کے تناظر ميں افغانستان ميں سرگرم طالبان جنگجو دباؤ کا شکار ہيں۔ تاہم يہ جنگجو مسلسل حملوں کی صورت ميں افغان دستوں کو نقصان بھی پہنچاتے آئے ہيں اور دريں اثناء يہ بھی ثابت کرتے آئے ہيں کہ وہ اب بھی ايک حقيقی خطرہ ہيں۔

تازہ حملہ ايران کی سرحد سے قريب ہلمند صوبے کے قريب پيش آنے والا تازہ ترين واقعہ ہے۔ يہ امر اہم ہے کہ عنقريب وہاں موسم بہار بھی شروع ہونے والا ہے، جب طالبان کے حملوں ميں عموماً اضافہ نوٹ کيا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
سعودی عرب برطانیہ سے جدید اڑتالیس ٹائیفون جنگی طیاروں کو خریدنے کی ڈیل طے پا گئی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 26 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »