جرمنی کے بڑے کار ساز ادارے آؤڈی کو 800 ملین یورو کا جرمانہ     No IMG     اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے رولز آف بزنس کے تحت لیگی اراکین ملک وحید ،یاسین عامر،مرزا جاوید،زین النساء اور طارق گل پر پیراشرف کوایوان سے بے دخل کردیا     No IMG     ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا برطانوی پارلیمنٹیرینز کی دعوت پر پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ     No IMG     آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر ملیں گے :وزیر خزانہ نے قوم کواگلے ہفتے بجلی مہنگی کرنے کی خوشخبر ی سنادی     No IMG     وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بارسلونا میں آمد پر معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایاز عباسی کی جانب سے پر تکلف عشائیہ     No IMG     زینب قتل کیس کےمجرم عمران علی کو پھانسی کی سزا میں معافی ؟پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل دھماکہ خیز خبر آگئی     No IMG     صحافی خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں,امریکی سینیٹر     No IMG     بھارتی پنجاب میں ٹرک اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی     No IMG     فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی     No IMG     غیرملکی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری حکومت نے درآمدی اور پرتعیشن کاروں پر ٹیکس میں بڑی چھوٹ دے دی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے مالکان کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے موجودہ حکومت سے کوئی غیر معمولی توقع نہ رکھیں     No IMG     ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی     No IMG     وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس     No IMG     مد شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کیلئے حکمت عملی تبدیل     No IMG     استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کے نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا۔     No IMG    

افغانستان ,طالبان کاپولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، 14 اہلکار ہلاک ، 3زخمی
تاریخ :   17-12-2017

کابل (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) افغانستان میں غیر ملکی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں خاتون ہلاک اور 5افرا دزخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے حملے میں 14افغان پولیس اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا،ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں داعش کے 9جنگجو ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوگئے ،دوسری جانب مزار شریف میں ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ قندھار میں غیر ملکی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں خاتون ہلاک اور 5افرا دزخمی ہوگئے۔مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ قندھار کے ضلع دامن میں غیر ملکی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں ایک خاتون ہلاک اور 5شہری زخمی ہوگئے ۔صوبائی پولیس چیف جنرل رزاق کا کہنا ہے کہ حملہ دن دو بجے اس وقت کیا گیا جب ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی غیر ملکی فورسز کے قافلے کے قریب اڑا لی ۔حملے میں غیر ملکی فورسز کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں ۔صوبائی پولیس چیف نے حملے کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ۔تاحال کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ادھر جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان کے حملے میں 14پولیس اہلکار ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوگئے ۔حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوئوں نے لشکر گاہ شہر مین پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد پولیس اور عسکری پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ۔اسی چیک پوسٹ پر ہفتے کی رات بھی طالبان نے حملہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 14پولیس اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔صوبائی پولیس چیف بریگیڈئر جنرل عبدالغفار نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید کوئی تفصیلا ت فراہم نہیں کیں۔انکا کہنا تھاکہ حملے کے دوران طالبان کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔گورنر حیات اللہ حیات کا کہنا ہے کہ کالا سنگ کے علاقے میں طالبان کے دو چیک پوسٹوں پر حملے میں 11پولیس اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔دریں اثناء ایمرجنسی ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہسپتال میں 14اہلکاروں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں داعش کے 9جنگجو ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی حکومت کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں میں ضلع ہیسکا مینا میں انسداد دہشتگردی آپریشن کیا جس میں داعش کے 9جنگجو ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوگئے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو فضائی مدد بھی حاصل تھی ۔7جنگجو ضلع کھوگیانی میں ہلاک اور 5زخمی ہوئے جبکہ ضلع ہیسکا مینا میں 2جنگجو مارے گئے ۔دوسری جانب شمالی صوبہ بلغ کے شہر مزار شریف میں ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 3افراد زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ صبح گیارہ بجے پیش آیا جس میں مقناطیسی بم استعمال کیا گیا۔بم کو گاڑی میں لگایا گیا تھا جو نور کے قریب پھٹ گیا

Print Friendly, PDF & Email
سلامتی کونسل میں بیت المقدس پر قرارداد لانے کی تیاری کرلی
انٹرپول نے بھارتی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ناکافی شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »