چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

افغانستان حکومت نے امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کو رد کردیا
تاریخ :   18-07-2018

افغان ستان ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو)کی حکومت نے امریکہ اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ادھر نیٹو اتحاد نے بھی اس امکان کو مسترد کردیا۔ اطلاعات کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ڈپٹی ترجمان نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کا انعقاد صرف افغان حکومت کی قیادت میں ہی ممکن ہے تاہم امریکہ امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ طالبان سے براہ راست مذاکرات کی خبروں پر سی ای او آفس سے تو ردعمل سامنے آگیا تاہم افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے ان اطلاعات پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔قطر میں موجود طالبان دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تاحال امریکی قیادت نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم رابطہ کرنے پر طالبان ان مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے۔اس حوالے سے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ امریکی قیادت نے طالبان سے براہ راست مذاکرات کے حوالے سے ان سے مشورہ کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان کو  انٹر افغان ڈائیلاگ کا حصہ بنایا جائے کیوں کہ اس اقدام سے افغان مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

گلبدین حکمت یار نے مزید بتایا کہ انہوں نے امریکی قیادت کو یہ بھی کہا کہ اگر طالبان براہ راست امریکی قیادت سے ملنا چاہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں اور امریکی حکام مذاکرات شروع کرسکتے ہیں۔

ادھر رائٹرز کے مطابق اس حوالے سے افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔افغانستان میں نیٹو اتحاد کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے قبل ازیں کہا تھا کہ امریکہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ میرے بیان کو سمجھنے میں غلطی کی گئی امریکہ افغان عوام اور افغان حکومت کا متبادل ثابت نہیں ہوسکتا، میرا موقف تھا کہ امریکہ مذاکرات میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
اسرائیل نے غزہ میں سامان کی ترسیل کے واحد راستے بھی بند کردیا
تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں تصادم
Translate News »