پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

اسلحہ کے کاروبار میں آج کل دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے۔
تاریخ :   12-03-2018

متعدد ممالک (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) کے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلحے کی تجارت بڑھتی جا رہی ہے۔ ہتھیاروں کی برآمدات میں کمی کے باوجود جرمنی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

اسلحہ کے کاروبار میں آج کل دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے۔ امن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارے سپری کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 2008ء سے 2012ء کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ اسلحہ بارود درآمد و برآمد کیا گیا۔ سپری کی اس تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں ہر تیسرا ہتھیار بھارت، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات نے خریدا۔ اور یہی وہ ریاستیں ہیں، جن کی اسلحے کی درآمدات دو گنا بڑھی ہیں۔

اسلحہ کی فروخت میں امریکا پہلے نمبر پر، روس دوسرے، فرانس تیسرے، جرمنی چوتھے اور چین پانچویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں عالمی منڈی میں فروخت کیے جانے والے اسلحے میں ان پانچوں ممالک کا حصہ 74 فیصد بنتا ہے۔ عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت میں امریکا کا حصہ 34 فیصد بنتا ہے۔ امریکا کل 98 ممالک کو اسلحہ و بارود برآمد کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران روس کی اسلحے کی برآمدات میں بھی کمی واقع ہوئی تاہم اس کے باوجود عالمی منڈی میں فروخت کیے جانے والے روسی اسلحے کا تناسب  تقریباً 22 فیصد ہے۔

جرمنی کی ہتھیاروں کی برآمدات میں اس عرصے کے دوران چودہ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سپری کے مطابق تاہم سیاسی سطح پر شدید بحث و مباحثے کے باوجود مشرق وسطی کے خطے میں جرمنی کی اسلحے کی تجارت میں ان پانچ برسوں میں دوران دو گنا کا اضافہ ہوا ہے۔

سپری کے مطابق اس طرح ایشیا اور مشرق وسطی کے خطوں میں اسلحے کی ترسیل بڑھی ہے۔ اسلحے کی خرید یا درآمدات کی بات کی جائے تو بارہ فیصد کے ساتھ بھارت پہلے نمبر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کےعلاوہ دیگر حریف ممالک کی وجہ سے بھارت میں ایسے اسلحے کی مانگ بڑھ رہی ہے، جو وہ خود نہیں بنا سکتا۔ اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں بھارت کے بعد سعودی عرب، پھر مصر، متحدہ عرب امارات اور آخر میں چین کا نام آتا ہے۔

چین نے ہتھیاروں کی اپنی درآمدت کو کم کرتے ہوئے خود ہی اسلحہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ چین سب سے زیادہ اسلحہ پاکستان، الجزائر اور بنگلہ دیش کو فروخت کرتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
گکھڑ منڈی: 17 سالہ نو جوان ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق۔
بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ نیپال میں گر کر تباہ ہو گیا، 50 افراد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »