آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران خان کا پرائیوٹ طیارہ فوجی اڈے سے اڑنے پر جواب طلب
تاریخ :   26-06-2018

اسلام آباد (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو)  ہائی کورٹ نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی جہاز فوج کے زیر انتظام نور خان ایئربیس سے اڑنے اور پھر وہیں لینڈ کرنے کے معاملے پر وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکرٹری کو 27 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم ایک درخواست گزار کی استدعا پر دیا ہے جس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ایک سیاستدان کا پرائیویٹ جہاز فوج کے زیر انتظام ایئربیس سے کیسے اڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
زلفی بخاری کون اور عمران کے لیے اہم کیوں؟

کاغذات نامزدگی ایک حلقے میں منظور، دوسرے میں مسترد کیوں؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ اور قریبی دوست ذلفی بخاری کے ہمراہ ایک نجی جہاز پر عمراہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

یہ جہاز راولپنڈی کے نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا تھا اور پھر تین روز بعد اسی بیس پر لینڈ بھی کیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل انعام الرحیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیسے فوج کے زیر انتظام ایئربیس کو ایک سیاستدان کو استعمال کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اسی ایئر بیس سے عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری کا نام صرف دو گھنٹے میں بلیک لسٹ سے نکال کر انھیں سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ نگراں وزیر داخلہ اعظم خان عمران خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہیں تو ایسے میں شفاف انتخابات کی توقع کیسے رکھی جاسکتی ہے۔

نیب کے پراسکیوٹر مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ اُنھوں نے ذلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے کہا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اُنھوں نے کہا کہ نیب نے ذلفی بخاری کو پیش ہونے کے لیے متعدد نوٹس بھیجے ہیں لیکن اُنھوں نے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ عامر فاروق نے وزارت داخلہ کے اہلکار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جیسے اس کیس میں پھرتی دکھائی گئی ہے ویسے عام عوام کے لیے بھی ہونی چاہیے۔

بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دیگر کیسز میں تو عدالتی حکم کے باوجود سفر کی اجازت دینے میں ہفتے لگا دیے جاتے ہیں لیکن ذلفی بخاری کے معاملے میں صرف دو گھنٹے میں ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا۔

عدالت نے وزارت داخلہ کے اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے تو سفری دستاویزات تحویل میں لے لی جاتی ہیں لیکن کیا ذلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے سفری دستاویزات کو تحویل میں لیا گیا۔

وزارت داخلہ کے اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ پاسپورٹ ذلفی بخاری کے پاس تھا، تحویل میں نہیں لیا گیا۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے اس معاملے پر تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے

Print Friendly, PDF & Email
قمر اسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے ۔نیب نے 10 سال ایم پی اے رہنے والے شخص کو گرفتار کر لیا
صدر مملکت ممنون حسین کی ہدایت پر منگل کوایوان صدر میں نماز استسقا ء کا خصوصی اہتمام
Translate News »