جرمنی کے شہر فرینک فرٹ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا بھارت مخالف مظاہرہ     No IMG     سری نگر کشمیریوں کی شہید مزاحمتی لیڈرکے جنازے میں شرکت، کرفیو توڑ دیا     No IMG     بریگزٹ معاہدے پر رائے شماری کے لیے خصوصی اجلاس جاری     No IMG     بارسلونا میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پر تشدد جھڑپ     No IMG     حکومت کا انصار الاسلام کو کالعدم قراردینے کا فیصلہ     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل     No IMG     برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا     No IMG     امریکہ نے یورپی یونین کی دھمکیوں کے باوجود ایئربس سمیت دیگر مصنوعات پر 7 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا ریکارڈ ٹیرف نافذ کر دیا۔     No IMG     وزیر اعظم کی علماء سے تعاون کی اپیل     No IMG     برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ آج پاکستان کا دورہ کریں گے     No IMG     ہالینڈ اور جرمنی سمیت فرانس نے بھی ترکی کو اسلحہ کی فروخت کو معطل کر دی     No IMG     اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ     No IMG     وزیر خارجہ کی قطری وزیر خارجہ سے ملاقات     No IMG     اسلام آباد برطانوی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو بن سکا کروں گا     No IMG    

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں ميں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی
تاریخ :   25-09-2019

اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں ميں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت میں 5 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زير انتظام کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خواہ سمیت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کے جاں بحق جب کہ 300 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں میر پور، سماہنی اور بھمبھر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے، میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی مکانات گر گئے۔
ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر نے زلزلے کے باعث ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسجد کے مینار بھی شہید ہوگئے ہیں۔
پنجاب میں خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، گجرات، کامونکی، مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، پتوکی، چونیاں، پاکپتن، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، نارنگ منڈی اور سیالکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر، اپر دیر، لوئر، چترال، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔ریسکیو ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ شہروں میں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔زلزلے سے میرپور آزاد کشمیر اور جہلم کا درمیانی علاقہ جاتلاں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سے کِھلواڑ کیا ہے
چین میں ٹرک ڈرائیور کے حملے میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی
Translate News »