آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے     No IMG     نیازی صاحب کی نااہلی نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا,مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف     No IMG     ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت     No IMG     آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات     No IMG     سمندر میں تیل، گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ڈرلنگ روک دی گئی, ندیم بابر     No IMG     شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں اسرائیل کا ڈرون کو مار گرایا     No IMG     لالہ موسی میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک     No IMG     ملک چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا,وزیراعظم عمران خان     No IMG     عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ     No IMG     بارسلونا قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا     No IMG     کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی     No IMG     امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کردی     No IMG     بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ     No IMG     ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق     No IMG    

اسرائیل اپنے تمام شہریوں کا ملک نہیں یہودی لوگوں کی ریاست ہے اسرائیلی وزیر اعظم
تاریخ :   13-03-2019

اسرائیل (ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو) اسرائیل کے عرب شہر ی اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے حالیہ بیان پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل اپنے تمام شہریوں کا ملک نہیں ہے۔ کچھ اسرائیلی عرب اسرائیل کے انتخابات کا بائیکاٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔

پہلی محاذ آرائی انسٹا گرام پر ہوئی جس میں اداکارہ اور ماڈل روٹم سیلا نے لکھا کہ حکومت میں سے کب کوئی عوام کو یہ بتائے گا کہ اسرائیل اپنے تمام شہریوں کو ملک ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈئیر روٹم، ایک اہم تصحيح۔۔۔اسرائیل اپنے تمام شہریوں کا ملک نہیں ہے۔ ہم نے ملک کا جو ریاستی قانون منظور کیا ہے، اس کے مطابق اسرائیل یہودی لوگوں کی ریاست ہے اور یہ کسی اور کی ریاست نہیں ہے۔
یہ صورت حال ایک ایسے موقع پر پیش آئی ہے جب اسرائیلی انتخابات میں دو ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے۔ نتن یاہو کے ان بیانات نے اسرائیل کے عرب شہریوں کو برہم کر دیا ہے جو اسرائیلی ووٹرز کے 20 فیصد پر مشتمل ہیں۔
اس صورت حال کا تعلق اسرائیلی الیکشن کمیشن کے اس بیان سے بھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک عرب پارٹی ’بلاد‘ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی کیوں کہ اس کے ارکان مبینہ طور پر دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔ بلاد پارٹی اس الزام کو مسترد کرتی ہے۔
جب کہ دوسری جانت الیکشن کمشن نے ایک انتہا پسند یہودی پارٹی کو انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دی جو عربوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیل سے چلے جائیں۔
اسرائیلی عرب کی ایک رکن عائدہ تومی سلیمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں جمہوریت کے مستقبل کے لیے انتخابات انتہائی اہم ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت یہ تعین کرے گی کہ آیا یہ ملک جمہوریت، انسانی حقوق، مساوات کی صورت حال کی جانب کچھ بڑھے گا یا یہ واضح طور پر ایک نسل پرست حکومت بنے گا جہاں ایک ایسا قانون ہو گا جو کسی نسل پرست حکومت کے اقدامات کی حمایت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ سے عرب پارٹی بلاد پر پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل کر رہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
آئندہ دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی جس پرعوام کی چیخیں نکل جائیں گی، وزیر خزانہ اسد عمر
سپریم کورٹ سے نواز شریف کے لیے خوشخبری
Translate News »