پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 19 فلسطینی گرفتار
تاریخ :   07-11-2018

غزہ ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز غرب اردن میں تلاشی کےدوران گرفتار کیے گئے19 فلسطینیوں میں بعض مزاحمتی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کو بھی مطلوب تھے۔ دوسری جانب فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تلاشی کےدوران بعض طلباء کو بھی حراست میں لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے  شہر رام اللہ ، قلقلیلیہ،نابلس، القدس اور الخلیل میں‌چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ قابض فوج نے تلاشی کےدوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی گئی۔

قابض فوج نے تلاشی کےدوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں‌ کو زدو کوب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
عراق میں پاکستانی زائرین کا قافلہ بغداد ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا
عرب ممالک فلسطینیوں کے قاتلوں کا استقبال بند کریں,اسلامی تحریک مزاحمت "حماس
Translate News »