چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، خاتون دانشور سمیت مزید 14 فلسطینی گرفتار
تاریخ :   24-07-2018

اسرائیلی ۔( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کےدوران مزید 14 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپہ مار کارروائیوں کےدوران قابض فوج نے گھروں میں گھس کر خواتین اوربچوں کو زدو کوب کیا۔ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیے۔

منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک چھاپہ مار کارروائی میں خاتون تجزیہ نگار اور صحافی لمیٰ خاطر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

گرفتاری سے قبل لمیٰ خاطر کی ان کےگھر میں موجودگی کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنا کم سن بیٹا یحییٰ گود میں اٹھا رکھا ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج گھر کا دروازہ توڑ کراندر داخل ہوئی اور لمیٰ خاطر کو خراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ لمیٰ خاطر سرکردہ فلسطینی خاتون دانشور اور صحافیہ ہیں۔ وہ متعدد مقامی ادبی اور سیاسی جراید میں مضامین بھی لکھتی ہیں۔ انہیں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی پرزور حامی لکھاری سمجھا جاتا ہے۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہونے کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
فلسطینیوں کے خلاف اسرائيلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اسرائیلی ڈرون طیارے نے غزہ کے شمال میں فلسطینیوں پر بمباری
عدالت نے پراپرٹی مالکان ، متنازعہ پٹرول پمپس کی انتظامیہ کو 26جولائی کی سماعت میں پیش ہونے کا حکم
Translate News »