چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا
تاریخ :   20-03-2019

نابلس(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) اسرائیلی دہشت گردی، فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو اسرائیلی فوج نے نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ قبل ازیں صہیونی فوج نے رام اللہ میں ایک جھڑپ میں فدائی فلسطینی نوجوان عمر ابو لیلیٰ کو شہید کر دیا تھا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں‌ نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب سے گذرنے والی ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت نے بھی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں دو فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں‌ نے نابلس میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی مدد کو آنے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت 21 سالہ راید ھاشم محمد حمدان اور 20 سالہ زید عماد محمد نوری کے ناموں سے کی گئی ہے۔
قبل ازیں منگل کی شام اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں عبوین کے مقام پر ایک کارروائی میں عمر ابو لیلیٰ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ عمر ابو لیلیٰ پر الزام تھا کہ اس نے اتوار کے روز سفلیت میں مزاحمتی کارروائی کے دوران تین یہودیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک
پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا
Translate News »