وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

اربوں روپے خسارے سے دو چار پی آئی اے کی باکمال سروس کا ایک اور کارنام
تاریخ :   09-08-2018

لاہور( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) اربوں روپے خسارے سے دو چار پی آئی اے کی باکمال سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر لائن اپنی سروس کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتی ہے۔آئے روز پی آئی اے کے مختلف کارناموں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔جو پی آئی اے کے عملے کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔۔پاکستان کی قومی ایئر لائن کا ایک مرتبہ پھر کارنامہ سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ائیر لائنز کی جانب سے شوبز ستاروں کو مفت ٹکٹ دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ کراچی سے اسلام آباد 96دو طرفہ ٹکٹ جاری کیے گئے۔جن کی مالیت 28لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔3 ماہ گزرنے پر بھی ٹکٹ کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہ ہو سکے۔جب کہ پی آئی اے حکا م بھی اس متعلق جواب دینے کو تیار نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق مفت ٹکٹ دینے کی ہدایت مبینہ طور پر سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دیں۔
اس حوالے سے ٹکٹ جاری کرنے والے مینیجر فنانس ائیر لائن ہیڈ آفس سے مدد مانگ لی ہے۔یاد رہے پی آئی سے متعلق اکثر شکایات سامنے آتی رہتی ہیں۔۔پی آئی اے کے مسافر بھی قومی ائیر لائن پر خوب تنقید کرتے ہیں۔ متعدد بار پاکستان قومی ائیر لائنز کے مسافروں نے احتجاج کیا ہے۔کبھی مسافروں کا سامان گم ہو جاتا ہے تو کبھی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔
جس کی وجہ سے مسافر ائیرپورٹ پر ہی رل جاتے ہیں اور پی آئی اے کو کوستے رہتے ہیں۔۔پی آئی اے کا عام مسافروں کے ساتھ رویہ ایسا ہے جب کہ دوسری طرف پی آئی اے شوبز ستاروں کو نوازتا رہا۔۔شوبز ستاروں کو کراچی سے اسلام آباد 96دو طرفہ ٹکٹ جاری کیے گئے ۔جن کی مالیت 28لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی سخت ایکشن نہیں لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
کینیڈا کے لیے تیل کی سپلائی برقرار رہے گی,سعودی عرب
شامی خانہ جنگی سے اب تک کے مالی نقصانات قریب400بلین ڈالر
Translate News »