مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

احتساب کے نام پر انتقام کا جواب لودھراں کے عوام نے دے دیا ہے۔نوازشریف
تاریخ :   13-02-2018

اسلام آباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے حوالے سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ہے۔سینئر وکیل عاصمہ جہانگیر کے وفات پر پاکستان بار کونسل کی جانب سے سوگ کے اعلان کی وجہ سے عدالتی کارروائی ملتوی کی گئی اور استغاثہ کے گواہان کے بیانات بھی قلمبند نہیں کیے جاسکے۔سماعت کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی ہے۔امجد پرویز کے ذریعے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہے، اور ابھی ان کے اہم ٹیسٹ بھی ہونے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ اس موقع پر شوہر کی موجودگی ضروری ہے جس کی وجہ سے نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر لندن جائیں گے لہٰذا تینوں ملزمان کو 19 فروری سے دو ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے استغاثہ کے چار گواہان کو بھی دوبارہ طلب کرکے 15 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا گیا اور اس پر بحث کے لیے 15 فروری کی ہی تاریخ مقرر کی ہے۔علاوہ ازیں عدالت نے وڈیو لنک کے ذریعے غیر ملکی گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے 22 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔دریں اثناءعدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ احتساب کے نام انتقام لیا جارہا ہے، وقفے وقفے جو ضمنی ریفرنس دائر کیے جارہے ہیں وہ سمجھ سے بالاتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جو انتقام چل رہا ہے وہ اس سے ڈرتے نہیں ہیں اور اس انتقام کا سامنا کر رہے ہیں۔سابق صدر جنر (ر) پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جو ہم سے انتقام لے رہے ہیں وہ اس سے بھی انتقام لیں جس نے ملک میں دو مرتبہ آئین توڑا اور جج صاحبان کو گرفتار کروایا کیونکہ اس کے خلاف فرضی مقدمہ چلایا، اسے گرفتار تک نہیں کیا گیا اور اسے ملک سے باہر بھی جانے دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو پکڑنے اور ان تک پہنچنے میں انتقام لینے والوں کے پر جلتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین تب ہی سرخرو ہوتے ہیں جب نواز شریف کو سزا ہوتی ہے، نواز شریف کو تو الزام نہ ہونے پر سزا نہیں ہوگی تو مخالفین سوچتے ہیں کہ ان کے کیے کرائے پر پانی پھر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ ان کے خلاف جو بھی کر رہے ہیں اس کا جواب عوام دے رہی ہے، آپ نے کل دیکھا کہ لودھراں میں کیا ہوا، یہ نواز شریف کے خلاف ہونے والے انتقام کا جواب ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور میں عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ اب عوام کا ردعمل سامنے آرہا ہے اور لودھراں میں اس کا عملی نمونہ بھی سامنا آیا ہے۔عوام ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات و سازشوں کا جواب دے رہے ہیں اور ووٹ کے تقدس کی مثالیں بھی قائم کر رہے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں سے انتقام لیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف سارا زور لگایا جارہا ہے‘انہوں نے کہا کہ کسی نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت نہیں، پہلے والے چارٹر پر ہی عمل ہوجائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔قبل ازیںنیب ریفرنسزکی سماعت کے لیے نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر حسین احتساب عدالت پہنچے ۔ ادھراحتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے 15فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر 3 ریفرنس کی سماعت کی۔سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور دامادکیپٹن (ر)محمد صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے،وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، طارق فاطمی، مائزہ حمید بھی ان کے ہمراہ تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔نواز شریف کی جانب سے 2ہفتوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی جس پر سماعت 15فروری کو ہوگی۔یاد رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔ سماعت کے دوران نوازشریف نے دو ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ مانگا۔ نوازشریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اہلیہ کی عیادت کیلئے برطانیہ جانا ہے جس کے باعث دو ہفتے کے لئے حاضری سے استثنی دیا جائے۔آج صبح سابق وزیراعظم نوازشریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے بے نظیر ایئرپورٹ پہنچے۔ نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاﺅس جائیں گے جہاں وہ لیگی وزراءاورپارٹی کارکنان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
گوجرانوالہ میں بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جنگ اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اخبار کے مالک کو کل منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »