وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں مسلم لیگ ن ہی ملوث ہے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان
تاریخ :   07-11-2018

لاہور ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سپریم کورٹ سے آسیہ بی بی کی بریت کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے ہوئے جو تین روز تک جاری رہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے املاک کو نقصان پہنچایا اور جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ بھی

کی۔ حکومت نےسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے تاہم اب حکومت نے دھرنے اور احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو قرار دے دیا ہے۔
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں مسلم لیگ ن بھی ملوث تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے سے متعلق ہمارے پاس کچھ تصاویربھی آچکی ہیں جس پر ہم مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آسیہ بی بی کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف متاثرہ فریق نے نظرثانی درخواست دائر کردی ہے۔

حکومت کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال رہی۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف ملک کی اہم شاہراہوں کو مظاہرین نے ٹریفک کے لیے بند کیا جبکہ کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کیا اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔ حکومت نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا اور ان تمام افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد سے تحریک لبیک کے کئی کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب دھرنا قائدین کی جماعتیں جہاں ایک طرف توڑ پھوڑ کرنے والوں اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاری میں حکومت کی مدد کر رہی ہیں وہیں ان جماعتوں کے قائدین اس تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے میں تو تنظیموں اور جماعتوں کے کئی سرگرم کارکنان بھی ملوث ہیں جن کی نشاندہی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے کی گئی ہے۔ دھرنا پارٹیوں کی قیادت اگر ایسے کارکنان سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے تو اس سے عام کارکنان میں مایوسی پھیلنے کا اندیشہ ہے ، اور یہ تمام ایسے کارکنان ہیں جو اپنے قائدین کی ایک آواز پر جان کی بازی لگانے پر بھی تیار ہو جاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پر فرد جُرم عائد
پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جائےہوگا
Translate News »