وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے     No IMG     مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے آصف زرداری کو تمام قانونی سہولتیں دینے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکہ نے 18 سالہ افغان جنگ میں حقائق کو عوام سے ہمیشہ چھپایا۔     No IMG     امریکی کمیشن کی بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد     No IMG     مسلم لیگ نون نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اہم معاملات پرقانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان     No IMG     وفاقی کابینہ اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنے کی مخالفت     No IMG     منی لانڈرنگ کیس: احتساب عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا     No IMG     پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ اورنج لائن میٹروٹرین نے اپنے پورے روٹ پر آزمائشی سفر کا آغاز کردیا     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 116واں روز, وادی میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں برقرار     No IMG     برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے مسلمان خواتین سے متعلق غیر اخلاقی بیان پر معافی مانگ لی     No IMG     جعلی پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر سکتی, مولانا فضل الرحمان     No IMG     اسرائیل نے القدس میں سب سے بڑی کالونی کے قیام پر کام شروع کردیا     No IMG     عراق میں مظاہرین نے ایرانی سفارتخانےکو آگ لگا دی     No IMG     ثابت ہوگیا کہ عمران خان نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے,مریم اورنگزیب     No IMG    

اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا
تاریخ :   10-11-2019

اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو)کراچی سمیت ملک بھر کی سبزی منڈیوں میں ٹماٹر اور مٹر کی قیمت دوسو روپے کلو سے تجاوز کرگئی ہے۔
شہر قائد کے سبزی منڈی میں ٹماٹر ہول سیل ریٹ پر فی کلو240 روپے تک فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ مٹر کی قیمت 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور کے اتوار بازاروں میں بھی اشیاء خورونوش سستی نہ ہوئی اورحکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے رہ گئے۔
گزشتہ ہفتے کی نسبت پھل سبزی پانچ سے دس روپے اضافے کے ساتھ فروخت کی جارہی ہے۔
لاہور میں ادرک کی قیمت تین سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گئی، دکاندار من مانے نرخ وصول کررہے ہیں، عام مارکیٹ میں ٹماٹر فی کلو 190روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ ملتان اور سرگودھا میں ادراک چار سو روپے کلو جبکہ لہسن تین سو روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
فیصل آباد میں شملہ مرچ 320، مٹر 120، ادرک 320 روپے اور ٹماٹر 200 روپے کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔
شہر میں قائم کئے گئے اتوار بازاروں میں ریٹ لسٹیں غائب ہیں اور دکاندار منہ مانگے دام بٹورنے لگے ہوئے ہیں۔
کوئٹہ میں ٹماٹر ایک سو تیس روپے اور بھنڈی ڈیڑھ سو روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بھی سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں یں اضافہ کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت
فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی, شیخ رشید
Translate News »