آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کے لیے نواز شریف کو مکمل اختیار دے دیا
تاریخ :   10-03-2018

اسلام آباد (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کے لیے نواز شریف کو مکمل اختیار دے دیا جب کہ دوسری جانب پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی اپنا امیدوار لانے کے لیے سرگرم ہیں۔

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے موزوں امیدواروں پر غور کیا گیا اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں مولانا عبدالغفور حیدری، میر حاصل بزنجو، عثمان کاکڑ، خالد مقبول صدیقی، عامر خان، محمود خان اچکزئی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق، مشاہد اللہ خان، امیر مقام ، شاہ محمد شاہ اور مصدق ملک بھی موجود تھے۔ نواز شریف سے ایم کیو ایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں تین رکنی وفد نے بھی ملاقات کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے بتایا کہ کل تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ آج ہماری جماعت سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے امیدواروں کے انتخاب کے لیے نواز شریف کو مکمل اختیار دے دیا ہے اور حتمی فیصلہ انہی کا ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ اجلاس میں رضا ربانی کا نام بھی زیر بحث آیا ہے اور نوازشریف بھی رضا ربانی کے حق میں ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی بھی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کے لیے سلیم مانڈوی والا کے نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان سے سینیٹ چیئرمین لانے کے لیے غور کیا جارہا ہے ۔بلاول بھٹو نے رضا ربانی سے ملاقات بھی کی ہے جب کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی وفد اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلی خیبرپختون خوا پرویز خٹک، وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کے لیے بہادر آباد مرکز کا دورہ کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے چیئرمین سینیٹ کے لیے فروغ نسیم کا نام تجویز کر دیا۔

ادھر میاں رضا ربانی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے موجودہ سیاسی صورت حال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ اگر سینیٹ کا چیرمین متفقہ طور پر نہ بن سکا تو سیاسی بحران میں اضافہ ہو گا، رضا ربانی کے چیئرمین سینیٹ بننے سے موجودہ سیاسی بحران اور بے یقینی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

 

Print Friendly, PDF & Email
کراچی پاک بحریہ کا سطح زمین سے مار کرنے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ
تحصیل چیرمین پرائس و کوالٹی کنٹرولر Na 102مرزا ارشد بیگ نےآج لاھور گرائمر سکول جڑانوالہ میں انعامات تقسیم کیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »