چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

ابوظہبی ٹیسٹ : آسٹریلیا ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار
تاریخ :   19-10-2018

ابوظہبی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، جہاں کینگروز پانچ سو اڑتیس رنز کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کینگروز کی بیٹنگ جاری ہے، جہاں پانچ سو اڑتیس رنز

کے تعاقب میں آسٹریلیا کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں، محمد عباس ابھی تک تین وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ میر حمزہ نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔گذشتہ روز تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 538 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنا لیے تھے،اور اسے میچ جیتنے کے لیے مزید 491 رنز درکار تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز ایرون فنچ اور شان مارش نے کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں میر حمزہ نے شان مارش کو کلین بولڈ کیا۔اس سے قبل تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 400 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بابراعظم اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد بھی 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسری اننگز میں فخر زمان نے 66، اظہر علی نے 64، اسد شفیق نے 44، حارث سہیل نے 17 اور بلال آصف نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دوسری اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مارنس لیبوشن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں فخر زمان اور سرفراز احمد کے 94، 94 رنز کی اننگز کی بدولت 282 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 145 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس طرح کینگروز کا پہلی اننگز کا خسارہ 137 ہو گیا تھا۔پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ بلال آصف نے بھی 3 شکار کیےتھے۔

Print Friendly, PDF & Email
گیس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا
سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی اہلیت پر سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری
Translate News »