سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے     No IMG     سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا     No IMG     بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے     No IMG     ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات     No IMG     وزیر اعظم کا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم     No IMG     فرانسیسی پولیس کا معذور افراد پر بھی ظلم و ستم     No IMG     چین کینیڈین شہریوں کو رہا کرے، امریکی وزیر خارجہ     No IMG     بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلی خوراک کھانے سے تقریباً ایک درجن یاتریوں کی ہلاکت     No IMG     یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں، آسٹریلیا     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے پاس اب فقط چار آپشنز موجود ہیں۔     No IMG     سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم     No IMG     باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک     No IMG     آئی ایم ایف سے پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر     No IMG     ہنگری میں غلام ایکٹ کے خلاف مظاہرے     No IMG     امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور     No IMG    

آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع
تاریخ :   13-11-2018

کراچی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور نمر مجید سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع کردی ہے. بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس

کی سماعت ہوئی جس میں ملزم انور مجید کے بیٹے، سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک، پی پی پی ایم پی اے کلثوم چانڈیو، رہنما ڈاکٹر راکیش اور صوبائی وزیر ناصر شاہ سمیت دیگر عدالت پہنچے.
اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے.
عدالت میں ملزمان فریال تالپور، علی مجید، نمر مجید، مصطفی ذوالقرنین و دیگر پیش ہوئے تاہم سابق صدر آصف علی زرداری ایک مرتبہ پھر مقررہ وقت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے. جیل انتظامیہ کی جانب سے حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو عدالت پہنچایا گیا تھا. آصف علی زرداری کے وکلا کا کہنا تھا کہ سابق صدر راستے میں ہیں اور وہ عدالت آرہے ہیں.

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے عدالت کو تفتیش سے آگاہ کیا گیا. ایف آئی اے کے مطابق کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ انوار مجید، عبدالغنی مجید، حسین لواہی، طحہ رضا گرفتار ہیں. پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور حاضری لگانے کے بعد واپس روانہ ہوگئیں. بعد ازاں منی لانڈرنگ کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق معاملے پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے گھروں پر اشتہارات لگادیئے گیے ہیں اور ملزمان کی جائیداد کی معلومات کے لیے متعلقہ کمشنر کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں. عدالت نے تفتیشی افسر کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے. خیال رہے کہ مفرور ملزمان میں نصیر عبداللہ حسین لوتھا، عدنان جاوید اور محمد عمیر سمیت 5 ملزمان شامل ہیں.
عدالت نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور نمر مجید سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی. عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ بینکنگ کورٹ ٹرائل کورٹ ہے، انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ کوئی بھی کیس شروع ہو تو وہ ٹرائل کورٹ سے شروع ہو.
انہوں نے کہا کہ المیہ یہ کے سپریم کورٹ نے بھی اس کیس سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے‘ ہر دفعہ ایک نئی تاریخ دے دی جاتی ہے، آج بھی بغیر کیسی کارروائی کے تاریخ دے دی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اس کیس کو دیکھے گی تو جس کا جورڈیکشن ہے اس کا تو کوئی کردار نہیں رہا. بعد ازاں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم آصف علی زرداری تاخیر سے بینکنگ کورٹ پہنچے، جہاں جیالوں نے احاطہ عدالت اپنے رہنما کے حق میں نعرے لگائے.آصف علی زرداری بینکنگ کورٹ میں حاضری لگانے کے بعد واپس روانہ ہوگئے.
ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پغام میںآصف زارداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے ؟میرے والد آج بھی عدالت میں پیشی بھگت کر آئے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے والد آج عدالت میں اپنی عبوری ضمانت کیلئے گئے تھے ، کوئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدالتوں میں گزری ہے،میرے والد تو عدالتوں کا احترام کرتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ سابق آمر کہاں ہے،کیوں ابھی تک سابق آمر گالف کورس میں پایا جاتا ہے،کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے-

Print Friendly, PDF & Email
نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان
ہولناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور ہلاک، 7 افراد زخمی
Translate News »