چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

آصف زرداری اوران کی بہن کوانتخابات سے قبل بڑاجھٹکالگ گیا
تاریخ :   21-07-2018

کراچی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) آصف زرداری انتخابات سے قبل مزید مشکلات کا شکار ہوگیا، منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی اداری ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دے دیا ہے۔ہفتہ کو ایف آئی اے نے حسین لوائی اور دیگر ملزمان کے خلاف خصوصی عدالت میں اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس کا چالان جمع کرادیا ہے۔ چالان میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے نجی بینک کے چیئرمین سمیت مجموعی طور پر 20 افراد کو مفرور قرار دیا ہے جن میں انور مجید اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔

مفرور افراد کی فہرست میں سابق صدر اور ان کی بہن کا نام 19 اور 20 ویں نمبر پر ہے۔ حسین لوائی آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینجکے سابق چیئرمین ہیں اور ان سمیت 20 ملزمان پر 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق حسین لوائی اور دیگر ملزمان نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکانٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ایف آئی اے نے حسین لوائی کیخلاف ایف آئی آر میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے، زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسی کیس کے سلسلے میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے گئے تھے۔اس حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ تاہم بعدازاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل سے نکال دیے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع
آپ ہماری مرضی کے فیصلے کریں ہم آپ کا ریفرنس ختم کروا دیں گے,جسٹس شوکت عزیز صدیقی
Translate News »