سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے     No IMG     سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا     No IMG     بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے     No IMG     ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات     No IMG     وزیر اعظم کا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم     No IMG     فرانسیسی پولیس کا معذور افراد پر بھی ظلم و ستم     No IMG     چین کینیڈین شہریوں کو رہا کرے، امریکی وزیر خارجہ     No IMG     بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلی خوراک کھانے سے تقریباً ایک درجن یاتریوں کی ہلاکت     No IMG     یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں، آسٹریلیا     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے پاس اب فقط چار آپشنز موجود ہیں۔     No IMG     سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم     No IMG     باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک     No IMG     آئی ایم ایف سے پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر     No IMG     ہنگری میں غلام ایکٹ کے خلاف مظاہرے     No IMG     امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور     No IMG    

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ,نئے سال کا آغاز، سڈنی میں آتش بازی کا بڑا مظاہرہ
تاریخ :   31-12-2017

دنیا کے (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) کئی دیگر ممالک کے برعکس سڈنی میں نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر وہاں آتش بازی کا بہت بڑا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے وہاں تقریبا پندرہ لاکھ افراد موجود ہیں۔

سال نو کے آغاز کے موقع پر دنیا بھر میں لوگ خوشیاں مناتے ہوئے نئے سال میں داخل ہونے کی تیاریوں میں ہیں جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو بھی گیا ہے۔

اس موقع پر سڈنی ہاربر بِرج پر اب تک کی سب سے بڑی آتش بازی کی گئی ہے۔ سال دو ہزاراٹھارہ کے آغاز کو یاد گار بنانے کے لیے سڈنی میں ماضی کی نسبت اضافی طور پر فائر ورکس چلائے گئے۔ اس کے علاوہ وہاں ایک رنگا رنگ آبشار کے ساتھ ساتھ پھولوں اور تتلیوں کی طرز کے گلدستے بھی بنائے گئے ہیں۔

اس مرتبہ شہری انتظامیہ نے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے لاکھوں آسٹریلین ڈالر خرچ کئے ہیں جبکہ انتہائی دلفریب آتش بازی کا سلسلہ تقریبا بیس منٹ تک جاری رہا۔ اندازوں کے مطابق لائیو کوریج کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد سڈنی میں ہونے والی آتش بازی کا نظارہ کرتے ہیں۔ آتش بازی کو بالکل سامنے سے دیکھنے کے لیے کئی افراد نے جشن شروع ہونے سے چھتیس گھنٹے پہلے ہی ہاربر سائیڈ پارکس میں خیمے لگانا شروع کر دیے تھے۔ اسی طرح ہاربر برج کے ویو والے ہوٹلوں اور گھروں میں ایک رات قیام کے لیے کم از کم اٹھائیس سو ڈالر کرایہ وصول کیا گیا۔

سٹی انتظامیہ کا کہنا ہے، ’’سڈنی میں نئے سال کی تقریبات دنیا بھر میں مشہور ہیں اور لاکھوں لوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ یہ نئے سال کی پہلی تقریب ہوتی ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک بہترین تقریب ہوتی ہے۔‘‘

اسی طرح آج رات لندن کے دریائے ٹیمز، ماسکو کے ریڈ اسکوائر اور ہانگ کانگ کے وکٹوریہ ہاربرکے علاوہ کوالالمپور، تائے پے،اسٹاک ہولم، ایمسٹرڈیم، برلن اور چین کے متعدد شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر آتش بازی کی جائے گی۔

 

Print Friendly, PDF & Email
ایران:مظاہرین مرشد اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کرنے پہنچ گئے
گوری رنگت کے شوق میں خواتین کی ایک بڑی تعداد یومیہ جلدی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »