دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

آرمی چیف کی ان کیمرہ بریفنگ کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کرنے والے اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی
تاریخ :   20-12-2017

اسلام آباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے آرمی چیف کی ان کیمرہ بریفنگ کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کرنے والے ارکین سینٹ کے خلاف کاروائی کیلئے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ،سینٹ قواعد و ضوبط کے مطابق ان کیمرہ اجلاس کی تفصیلات کسی صورت بھی افشا نہیں کی جا سکتی ہیں بعض اراکین نے سینٹ کے استحقاق کو مجروح کیا ہے اس سلسلے میں قواعد بنانے کی ضرورت ہے بدھ کے روز سینٹ اجلاس کے دوران چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تمام اراکین پارلیمانی روایات سے بخوبی اگاہ ہیں اور پارلیمان کی کارکردگی کو دیکھتے ہیں انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس کے لئے قواعد و ضوابط موجود ہیں اور اگر ان کیمرہ اجلاس کی تفصیلات کو پبلک کیا جائے تو پھر ان کیمرہ اجلاس کی ضرورت نہیں رہتی ہے انہوںنے کہاکہ آرمی چیف کی جانب سے سینٹ میں ان کیمرہ اجلاس سے قبل میںنے اجلاس کے قواعد سے تمام اراکین کو اگاہ کر تے ہوئے کہاکہ تھا کوئی بھی رکن ان کیمرہ اجلاس کے پوائنٹ نوٹ نہیں کرے گا اور نہ ہی اجلاس میں ہونے والی گفتگوایوان سے باہر بیان کرے گا انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے گذشتہ روز آرمی چیف کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد بعض سینیٹر ز نے میڈیا کے سامنے اجلا س کی تفصیلات بیان کی تھی اور ایک فاضل ممبر نے تو اجلاس میں بیان ہونے والے پوائنٹس کی جس طرح میڈیا پر تشریح کی ہے وہ کسی طور بھی درست نہیں تھی انہوںنے کہاکہ اگر ہم ان کیمرہ اجلاس کی سیکریسی نہیں رکھ سکتے ہیں تو کل کوئی بھی ادارہ اہم قومی معاملات میں ہم پر اعتماد نہیں کرے گاانہوںنے کہاکہ کل جو کچھ بھی ہوا ہے وہ ایوان بالا کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہے اور میں نے یہ معاملہ سینٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین موجود ہونگے اور اجلا س میں آئندہ کیلئے قواعد و ضوابط بنائیں جائیں گے انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں میڈیا پر کسی قسم کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے تمام تر ذمہ داری اراکین سینٹ کی تھی اور انہوںنے ہی خلاف ورزی کی ہے اس موقع پر سینیٹر نعمان وزیر نے کہاکہ آرمی چیف کے ان کیمرہ سیشن کے بعدڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی صحافیوں کے ساتھ بات چیت کی تھی اسی طرح قائد حزب اختلاف اور قائد ایوان نے بھی اس پر بات کی تھی جس پر چیرمین سینٹ نے کہاکہ قائد حزب اختلاف اور قائد ایوان نے اجلاس کے اندر بیان ہونے والے پوائنٹس میڈیا کے سامنے نہیں رکھے تھے صرف اس معاملے پر جنرل بات کی تھی سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہاکہ یہ اصولی بات ہے حساس معاملات پر ان کیمرہ اجلاس کی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کی جاسکتی ہیں انہوںنے کہاکہ دیانت اور امانت کا تقاضہ یہ ہے کہ اجلاس کی تفصیلات ایوان سے باہر نہ جائیں انہوںنے کہاکہ جن اراکین نے ایوان کے باہر ان کیمرہ اجلاس کی تفصیلات بیان کی تھی ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ ان کی شکلیں میڈیا پر اجائیں انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے ایوان کی بے توقیری ہوئی ہے اور یہ اس تمام اداروں کو ایک پیغام جائے گا اور وہ حساس معاملات کے بارے میں ایوان کو کھل کر نہیں بتائیں گے سینیٹر سعود مجید نے کہاکہ کل جو کچھ بھی میڈیا میں آیا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا تاہم اس سلسلے میں میڈیا کو بھی پابند بنایا جائے انہوںنے کہاکہ ان کیمرہ اجلاس کے خاتمے کے بعد ہمیں ہال سے باہر نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا اور میڈیا کے نمائندے ہم سے اجلاس کی تفصیلات پوچھ رہے تھے جس پر چیرمین سینٹ نے کہاکہ رپورٹرز کا یہ کام ہے کہ وہ خبر بنائیں یہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے کہ ہم انہیں تفصیلات فراہم نہ کریں اور میڈیا جو کچھ بھی شائع کرے وہ صرف اپنے ذرائع کے حوالے سے دے ہم میڈیا کیلئے کوئی ضابطہ اخلاق نہیں بنا ئیں گے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ بعض سینیٹرز نے بے احتیاطی کی ہے اس معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہے سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ اس سلسلے میں بنیادی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے

Print Friendly, PDF & Email
خانیوال کے قریب ایم 4 موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 28 زخمی
مجھے وزارت عظمی سے زیادہ عوام کی محبت، ترقی اور خوشحالی عزیز ہے,وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »