محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینیٹ کے بند کمرہ اجلاس کو بریفنگ
تاریخ :   19-12-2017

اسلام آباد  (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو )پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کے اراکین کو بند کمرہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔

اس خصوصی اجلاس کے لیے پورے ایوانِ بالا کو ’سینیٹ کمیٹی‘ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کی صبح جب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹننٹ جنرل نوید مختار اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی تھے۔

سینیٹ اجلاس کی باقاعدہ کارروائی سے قبل جنرل باجوہ نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی۔

فوج کے سربراہ کی طرف سے سینیٹ کو قومی سلامتی سے متعلق اُمور پر بریفنگ کو تجزیہ کار غیر معمولی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

گزشتہ چھ سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ فوج کے سربراہ کی طرف سے قانون سازوں کو اس طرح کی بریفنگ دی جارہی ہے۔

اس سے قبل ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی امریکی خصوصی فورسز کی کارروائی میں مارے جانے کے بعد مئی 2011ء میں اُس وقت کے فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر احمد شجاع پاشا نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ بند کمرہ اجلاس کو بریفنگ دی تھی۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا اور افغانستان سے متعلق پالیسی کے اعلان کے بعد اسلام اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں پر پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینے پر بعض اراکین سینیٹ کی طرف سے حکومت اور عسکری قیادت پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم مسلمان ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت اور اس کے کردار پر بھی سینیٹ میں سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

پاکستان کو درپیش سلامتی کے چینلجوں کے علاوہ دیگر اُمور پر بھی عسکری قیادت منگل کو ہونے والے اجلاس میں بریفنگ دے گی جب کہ اس کے بعد توقع ہے کہ فوجی افسران اراکین سینیٹ کے بعض سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

ایک روز قبل پیر کو وزیراعظم کی سربراہی میں ملک کے اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام پر مشتمل ’نیشنل سکیورٹی کمیٹی‘ کا اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی شریک تھے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی دیگر اُمور کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے علاوہ خیلجی ممالک اور ایران سے پاکستان کے تعلقات پر بھی غور کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
سابقہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہم کوئی بیوقوف یا پاگل ہیں جو سپریم کورٹ کے اس طرح کے فیصلے قبول کریں گے
امریکا نے سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے القدس پر فیصلے کے خلاف قرار داد ویٹو کردی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »