مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا     No IMG     خورشید شاہ کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا     No IMG     لاہور, بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کردیا     No IMG     مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت کے موقف میں کوئی لچک نہیں, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی     No IMG     شہباز شریف کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ     No IMG     پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات     No IMG     وزیراعظم کا نوٹس، ڈی پی او قصور معطل     No IMG     پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم     No IMG     اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی     No IMG     احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید آصف زرداری سے فیملی ممبرز اور قانونی ٹیم کی ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست مسترد     No IMG     سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا انتقال کرگئے     No IMG     سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر 13 ریجنز میں ہونے والی تقریبات مفت ہوں گ     No IMG     مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل 11 بجے سنایا جائے گا     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تواختتام ایٹمی جنگ پر ہوگا۔     No IMG    

آج ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس و مجالس، سیکیورٹی سخت، موبائل فون سروس معطل
تاریخ :   10-09-2019

لاہور(ورلڈفاسٹ نیوزفاریو–10 ستمبر 2019) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جارہے ہیں جس میں عزادار نوحہ خوانی و سینہ کوبی کررہے ہیں۔کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا جب کہ حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہو گا۔سکھر میں یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، 44 میں سے 3 بڑے جلوس انتہائی حساس اور چار کو حساس قرار دیا گیا ہے۔لاہور میں دس محرم کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جو کربلا گامے شاہ پہنچ کرختم ہوگا۔راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین، امام بارگاہ کرنل مقبول اور ٹائروں والے امام بارگاہ سے برآمد ہوں گے۔کوئٹہ میں عاشورہ کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو مومن آباد امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔پشاور میں یوم عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ پارا چنار سمیت کئی شہروں میں عاشورہ کے جلوس برآمدہوں گے۔موبائل فون سروس معطلیوم عاشور پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مختلف شہروں میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی طور پر فون سروس بند کردی گئی ہے۔کراچی میں مرکزی جلوس کے راستے پر موبائل فون سروس بند رہے گی اور شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی آج بھی برقرارہے۔عاشورہ محرم کے موقع پر کوئٹہ شہر میں موبائل فون سروس معطل ہے، اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر میں موبائل فون سروس صبح 6 سے رات 10 بجے تک معطل رہے گی جب کہ مظفرگڑھ کے چند حساس ترین مقامات پر موبائل فون سروس معطل رہےگی۔پشاور، استور، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں بھی موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔
Print Friendly, PDF & Email
بھارت کشمیر میں نسل کشی کرنا چاہتا ہے، دنیا نوٹس لے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں پھر سکیورٹی سخت کر دی
Translate News »