چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

آئندہ انتخابات میں(ن)لیگ کا مقابلہ آصف زرداری یا عمران خان سے نہیں بلکہ نادیدہ قوتوں سے ہے,نواز شریف
تاریخ :   02-05-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں(ن)لیگ کا مقابلہ آصف زرداری یا عمران خان سے نہیں بلکہ نادیدہ قوتوں سے ہے ،انتخابات میں آزاد امید وار ،عمران خان اور زرداری کو ووٹ دینے کا مطلب انہی قوتوں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوگا ، قوم کی عزت اور توقیر پر سمجھوتا نہیں کر سکتے، ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے جو 70سال سے ہوتا رہا وہ آئندہ نہ ہو، کیا زرداری اتنے بھولے ہیں جو میرے ورغلانے میں آگئے؟ ، ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں اور نوشتہ دیوار پڑھ لیں، عوام پس پردہ سازشوں سے عاجز آگئے ہیں، لاڈلے کی اب دال نہیں گل رہی ، پہلے بھی فیل ہوا اب کچی میں فیل ہو گیا ہے، روشن پاکستان کو پیچھے دھکیل رہے ہیں ، پھر پوچھتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا، میں 2 مرتبہ پہلے بھی وزیراعظم رہا کیا میں نے کرپشن کی، کیا اس لیے نکالا کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی جبکہ جو حاجیوں کا مال کھا گئے انہیں کوئی پوچھنے والا ہے یا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں جلسے سے خطاب اور اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی ختم کی، کراچی میں امن قائم کیا، لوڈشیڈنگ پورے پاکستان میں مسلم لیگ(ن)نے ختم کی ۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے صاحب کی دال نہیں گل رہی، وہ پہلے بھی فیل ہوئے تھے اور اب کچی فیل ہوگئے ہیں جبکہ یہ اچھے بھلے روشن پاکستان کو پھر پیچھے دھکیل رہے ہیں، جاکر پشاور میں دیکھ لو کون سا نیا پاکستان بن رہا ہے، پشاور ٹوٹا پھوٹا ہے باقی خیبرپختونخوا کا حال بھی برا ہے اور ان سے پوچھو خیبرپختونخوا میں کونسی لوڈشیڈنگ ختم کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کا مطلب ہے جو 70 سال سے ہوتا رہا وہ آئندہ 70 سال نہ ہو جبکہ ہمیں دولت نہیں چاہیے، عزت، خود مختاری اور توقیر زیادہ عزیز ہے اور قوم کی عزت اور توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے، نہ ہی آصف زرداری سے ہے بلکہ ہمارا مقابلہ ایسی قوتوں سے ہے جو ہمیں نظر نہیں آتیں لیکن وہ آپ سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار ، عمران خان یا آصف زرداری کو ووٹ دوگے تو ایسا ہی سمجھا جائے گا کہ انہی قوتوں کو ووٹ دے رہے ہو۔علاوہ ازیں میاں نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی حصہ بننے کے لیے ججز کی بحالی، 17 ویں ترمیم کے خاتمے کو شرائط بنایا، آصف زرداری اتنے ہی بھولے ہیں کہ میرے ورغلانے میں آگئے، بتائیں وعدہ خلافی کس نے کی، دھوکا کس نے دیا، 3 سال بعد سچ بولنے کا خیال کیوں آگیا ؟ اس قت کیوں نہیں بولے، پٹی میں نے پڑھائی تھی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان پر ان کو ناپسندیدگی کا پیغام بھیجا تھا، بیان کے بعد اگلے دن طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کر دی تھی۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کا بیان قومی جماعت کی قیادت کرنے والے کے شایان شان نہیں، ایک بڑے اصولی، نظریاتی مشن کی جدوجہد میں مصروف ہوں، میرا مشن پاکستان کے عوام کا حق، حکمرانی کی بحالی ہے، اس بیان بازی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔نواز شریف کا کہنا تھا زرداری صاحب اپنا وزن عوام کے بجائے کسی اور پلڑے میں ڈالنا چاہتے ہیں تو شوق سے ڈالیں، لیکن کیچڑ اچھالنے اور تاریخ کو مسخ کرنے سے گریز کریں، مشرف سے اختلاف کا مقصد یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ادارے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے۔ انہوں نے کہا آصف زرداری یہ بھی بتا دیں کہ آج وہ کس کے اشاروں پر کٹھ پتلی بنے ہیں، بہتر ہوگا کہ آصف زرداری ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا آصف زرداری توجہ انتخابات پر رکھتے ہوئے نوشتہ دیوار پڑھنے کی کوشش کریں، زرداری صاحب کو یاد ہونا چاہیے کہ وہ ایک بڑے قومی سیاستدان کے ساتھ رائے ونڈ میرے پاس آئے تھے، ان کا اصرار تھا کہ مشرف کے تمام اقدامات کی پارلیمانی توثیق کر دی جائے، میں نے مشرف کے اقدامات کی پارلیمانی توثیق سے صاف انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا زرداری جانتے ہیں سندھ میں ڈاکٹر عاصم یا دوسروں کیخلاف نیب کارروائیاں کس کے کہنے پر ہوئیں ؟ سندھ میں نیب کی کارروائیاں اس وقت کے ڈی جی رینجرز کے کہنے پر ہوئیں۔ نواز شریف نے کہا سندھ میں ہونے والی کارروائیوں سے میرا یا وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں تھا، جس طرح آصف زرداری کر رہے ہیں ایسی سیاست کا دور اب ختم ہو چکا۔ انہوں نے کہا آج پاکستان کے عوام ووٹ کی عزت چاہتے ہیں، عوام پس پردہ سازشوں اور تماشوں سے عاجز آچکے ہیں، زرداری صاحب کی جماعت دیہی سندھ تک سکڑ چکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
خواجہ آصف نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کا نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
گلگت بلتستان 147پولیس اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »